بھارت خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے۔ پاکستان

طاہر اندرابی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور دوسروں کو نصیحت کرنے کے بجائے اسے اپنے طرزِ عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہلی میں فیض الہٰی مسجد اور اس سے ملحقہ جائیدادوں کا انہدام بھارت میں جاری مسلم کش مہم کا حصہ ہے، جو 1992 میں بابری مسجد کے انہدام اور بعد ازاں مندر کی تعمیر کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز ہندوتوا مہم بدستور جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے جموں و کشمیر سے متعلق یومِ حق خودارادیت منایا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں انسانی حقوق کے کارکن اور سیاسی رہنما جیلوں میں بند ہیں، ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی منظم کوششیں کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی، مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا، جس میں پاکستان نے چین کی قومی وحدت کے حصول کے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات میں چین کو مسئلہ جموں و کشمیر سے بھی آگاہ کیا، جس پر چینی قیادت نے کشمیر کو ایک تاریخی اور حل طلب مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے منصفانہ حل پر زور دیا۔ افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سہ فریقی میکنزم کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے تاہم پاکستان افغان سرزمین کے دیگر ممالک کے خلاف استعمال نہ ہونے سے متعلق عملی ضمانتوں کا منتظر ہے۔

ایران سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان گزشتہ برس ایران کے خلاف 12 روزہ جارحیت کی مخالفت کر چکا ہے، ایران کی صورتحال اس کا اندرونی معاملہ ہے اور پاکستان ایران کے داخلی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف بیرونی جارحیت، دھمکیوں اور جوہری معاہدے سے متعلق پابندیوں کو غیر تعمیری قرار دیتا ہے اور کسی بھی پڑوسی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کا مخالف ہے۔

مشہور خبریں۔

IAEA کو ایران کا مقتدرانہ جواب؛ کیا گروسی کا کھیل ختم ہونے والا ہے؟

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کا بنیادی کام جوہری

پاکستان ایئر فورس ہماری قومی غیرت و وقار کی علامت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

?️ 7 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

امریکی فوجیوں میں خودکشیوں کا سلسلہ جاری

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:لپینٹاگون کے دفاعی خودکشی کی روک تھام کے دفتر نے اطلاع

یمن کے بارے میں امریکہ دنیا کو کیسے دھوکہ دے رہا ہے؟

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: یمن میں حملے ضروری، متناسب اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق

سینیٹ کمیٹی: صہیونیت اپنانے، اسکی تبلیغ و اشاعت پر 3 سال قید و جرمانے کا بل منظور

?️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے صہیونیت

نیتن یاہو نے تعلقات کو معمول پر لانے کا فیصلہ ریاض پر چھوڑا

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے CNN کے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اقتصادی اور سیاحتی تعلقات بڑھائیں جائیں گے: وزیرخارجہ

?️ 24 فروری 2021کولمبو (سچ خبریں) کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود

سولر پینلز صارفین کی نیٹ میٹرنگ؛ گرڈ بجلی صارفین پر 159 ارب روپے کے اضافی بوجھ کا انکشاف

?️ 9 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) نیٹ میٹرنگ کے ذریعے چھتوں پر سولر پینلز لگانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے