بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزام لگا رہا ہے۔ پاک فوج

پاک فوج

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئرافسروں کے ہمراہ عالمی میڈیا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کے دس منٹ بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی اور بھارت نے فوری طور پر پاکستان پر الزام لگانا شروع کر دیا، پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دس منٹ بعد بھارت کو کیسے پتہ چلا کہ پہلگام واقعہ پاکستان نے کرایا، بھارت لائن آف کنٹرول پر پاکستان میں عورتوں ، بچوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پہلگام پولیس سٹیشن حملے کے مقام سے 30 منٹ دوری پر ہے ، حیران کن طور پر حملے کے 10 منٹ بعد پولیس جائے وقوعہ تک کیسے پہنچی؟ اور اگلے 10 منٹ میں الزام تراشی شروع کر دی اور بھارتی میڈیا سے بھی کہنا شروع کر دیا کہ حملہ پاکستان نے کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدانوں نے بھی پہلگام واقعہ کے بعد سکیورٹی پر سوالات اٹھائے ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے، بھارتی شہری بھی اپنی فوج کے مشکوک کردار پر پھٹ پڑے ہیں،انہوں نے سال 2000 میں چتی سنگ پورا واقعے کے حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) کے ایس گل کا بیان سنوایا۔

اپنے بیان میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’انہوں نے پورا منصوبہ بنایا، تمام متعلقہ معلومات جمع کی، ان کی روٹین کیا ہے، کتنے مرد اور خواتین ہیں، ہتھیار کتنے ہیں، اور اچانک ایک رات کہا کہ سارے باہر چیکنگ کے لیے آؤ، ہم نے کہا تھا اس میں بھارتی فوج ملوث تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، بھارتی طیارے رات بارہ بج کر دس منٹ پر پاکستان سائیڈ پر آئے، دوران پریس کانفرنس رافیل طیاروں کے پائلٹ کی گفتگو بھی سنائی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹرز بھارتی افواج کا معمول ہیں، پلوامہ واقعہ سے متعلق بھی پاکستان نے ایک واضح موقف اپنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ ایک فالز فلیگ آپریشن ہے، جموں کے اس وقت کے گورنر نے پلوامہ واقعہ کا پول کھول دیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت اس جعلی واقعے کا الزام پاکستان پر لگا کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں بھارتی تخریب کاری کےثبوت بھی دیے، بھارت کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے، پاکستان اور دنیا بھرمیں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، بھارتی کھلے عام تسلیم کررہےہیں کہ وہ بلوچستان میں دہشت گردوں کو سپانسر کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت فتنہ الخوارج سمیت دوسرےدہشت گرد گروپوں کو معاونت فراہم کر رہا ہے، بھارت کے اندر دہشت گردوں کے کیمپس ہیں، جبکہ انہوں نے دوران گفتگو بلوچستان میں دہشت گردی کے ثبوت بھی دکھائے۔

مشہور خبریں۔

میکرون اپنے برسوں کی حکمرانی کے مثبت نتائج کو ظاہر کرنے کی کوشش میں

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:مشرقی فرانس کے علاقائی اخبارات کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانسیسی صدر

عالمی فوجداری عدالت کے حکم پر صیہونی حکام سیخ پا

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکام نے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلاول کو اپنی جان کہہ دیا

?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر

لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج، مینار پاکستان جانے والے تمام راستے سیل، فوج تعینات

?️ 5 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) مینار پاکستان میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے

امیر عبداللہیان اور قطر کے وزیر خارجہ کے درمیان گفتگو

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج

صیہونی میڈیا کو مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر یقین

?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے میڈیا اور کچھ فوجی تجزیہ کاروں نے موجودہ

ماں کا دودھ نہ صرف بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے ضروری ہے

?️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل

فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مسجد الاقصیٰ پہنچنے کی اپیل  

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے تمام فلسطینیوں سے مسجد الاقصیٰ کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے