?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا مصافحہ اللّٰہ کرے اخلاص والا ہو، منافقت والا نہ ہو، اس سے پہلے بھارت نے جتنے بھی مصافحے کیے ہیں وہ سب منافقت والے تھے۔
اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ یہ وہی بھارت ہے جو کھیلوں کے میدان میں بھی ہم سے ہاتھ نہیں ملاتا تھا، بھارت دنیا کو کہتا تھا کہ ہم ان کے ساتھ اس لیے نہیں بیٹھتے کہ یہ ہمارے ہم پلہ نہیں، مئی کی جنگ نے دنیا میں ہر چیز بدل دی ہے، اس وقت الحمداللّٰہ پوری دنیا میں پاکستان کا بھارت سے زیادہ وزن ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی طور پر نہ صرف جنگ ہارا بلکہ اس کے بیانیہ کو بھی شکست ہوئی، پہلگام کی بات کریں پلوامہ کی بات کریں یہ سب بی جے پی کی سازش تھی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ مشیر اطلاعات کے پی اور عظمیٰ بخاری کے درمیان جو زبان استعمال ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی، جو خیبر پختونخوا کے وزیر نے باتیں کی ہیں اس کے بعد ہمارے پاس کیا آپشن بچتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری خاتون ہونے کے باوجود اس کو جواب دے رہی ہے، ایسے لوگوں کو جواب نہ دیا جائے تو یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی یہ غنڈا گردی چل گئی ہے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف کہیں گم نہیں ہیں آپ کو ہماری شکلوں میں کیا نظر آتا ہے، ہم سب نواز شریف ہیں، اس وقت نواز شریف کی ہی حکومت ہے، اس وقت تمام گائیڈ لائن نواز شریف کی ہے اور ہماری توجہ صرف کام پر ہے۔


مشہور خبریں۔
معیشت درست سمت میں ہے، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک
?️ 24 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے
جولائی
پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن، بڑے پیمانے پر گندم برآمد
?️ 7 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک
ستمبر
5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں: وزیر خارجہ
?️ 5 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019
اگست
امریکہ کا یونسکو سے انخلا،غزہ کے قحط میں سچ کی آواز دبانے کی ایک اور کوشش
?️ 26 جولائی 2025امریکہ کا یونسکو سے انخلا،غزہ کے قحط میں سچ کی آواز دبانے
جولائی
مراکشی شہریوں کا صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے خلاف مظاہرہ
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:مراکش کے عوام نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی جرائم بالخصوص
فروری
کورونا کے باعث مقدمات نمٹانے میں زیادہ مشکلات کا سامنا رہا:چیف جسٹس
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا کہنا ہے کہ
ستمبر
صہیونی قیدیوں کا غصہ اور فریاد
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے گذشتہ
اپریل
پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا پولیس اہلکار پر تشدد، مقدمہ درج
?️ 6 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی رکن
جنوری