بھارتی وزیر خارجہ سے متعلق بیرسٹر سیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بیرسٹر گوہر

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بیرسٹر سیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا پی ٹی آئی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں۔

میڈیا  کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے ایک بیان میں خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سمیت کسی غیر ملکی کو اجازت نہیں کہ وہ ہمارے معاملات پر تبصرہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، جے شنکر کا پی ٹی آئی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں ہے جب کہ بھارت سے متعلق پی ٹی آئی پالیسی 27 سالہ جدوجہد میں کبھی تبدیل نہیں ہوئی۔

بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان کی بھارت سے 70 سالہ پالیسی ہی پی ٹی آئی پالیسی کی بیک بون ہے جب کہ پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد میں کسی بھی ملک بشمول ہندوہستان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج پاکستانیوں کا آئینی حق ہے۔

واضح رہے کہ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کی دعوت پر حکومتی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں نے بیرسٹر سیف کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے شنکر کا پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

گزشتہ روز ڈان نیوز کے پروگرام دوسرا رخ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور پی ٹی آئی کے دھرنے میں شامل ہوں اور پاکستان میں آئین کی بحالی کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔

مشہور خبریں۔

کینیڈا کے مسلم گھرانے پر حملہ کے سلسلہ میں اس ملک کے وزیر اعظم کا رد عمل

🗓️ 9 جون 2021سچ خبریں:کینیڈا کے شہرلندن اونٹاریو میں ایک مسلمان کنبے پر وحشیانہ حملے

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سےکہا گیا کہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔

🗓️ 2 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی 

فلسطینی مجاہدین صیہونیوں کو خوب سبق سکھا رہے ہیں

🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے صیہونی حکومت کے ہتھیاروں

خیبر پختونخواہ میں سیلاب سے 15 افراد جاں بحق

🗓️ 23 جولائی 2021خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے

فرانسیسی شہریوں میں اسلحہ رکھنے کا بڑھتا رجحان

🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:فرانس میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ نے فرانسیسی شہریوں کو خود

آئی ایم ایف مذاکرات: پاکستان نے ایس آئی ایف سی کے آپریشنز میں شفافیت کی یقین دہانی کرادی

🗓️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے

ججز کو ڈرانے کے لیے کیا کہا جا رہا ہے؟فواد چوہدری کی زبانی

🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ججز کو ڈرانے کے

700 کے قریب فلسطینی قیدی خطرناک بیماریوں میں مبتلا

🗓️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے مطالعہ کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے