?️
لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل کو مسترد کر دیا جس میں وفاقی حکومت کو بھارتی مسلمان شہری کو ٹرانزٹ ویزا جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جسے پاکستانی حکام نے واہگہ بارڈر پر حج کے لیے سعودی عرب کا پیدل سفر کرنے سے روک دیا تھا۔
لاہور کے شہری سرور تاج نے اپیل دائر کی اور ڈویژن بینچ سے استدعا کی کہ وہ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے جس میں ان کی درخواست کو خارج کر دیا گیا تھا۔
درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سنگل رکنی بینچ نے ریمارکس دیے تھے کہ درخواست گزار کا تعلق بھارتی شہری شہاب سے نہیں تھا اور نہ ہی اس نے عدالت سے رجوع کرنے کے لیے اپنا پاور آف اٹارنی اسے دیا تھا، بینچ نے کہا کہ درخواست میں بھارتی شہری کی مکمل تفصیلات بھی مکمل نہیں تھیں۔
سنگل بینچ نے 12 اکتوبر کو درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا، درخواست گزار کے پاس عدالت کے سامنے معاملہ اٹھانے کے لیے کوئی قانونی حق اور حیثیت نہیں تھی۔
درخواست گزار نے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرتے ہوئے ڈویژن بینچ سے استدعا کی تھی کہ وہ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور حکام کو شہاب کو ٹرانزٹ ویزا جاری کرنے کا حکم دے تاکہ وہ حج کرنے کے لیے سعودی عرب کا سفر جاری رکھ سکے۔
درخواست گزار نے ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوکر استدعا کی کہ حکومت نے بابا گرو نانک کے یوم پیدائش کے موقع پر سیکڑوں سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاست کیرالہ سے پیدل سفر شروع کرنے والے شہاب کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جائے اور اسے واہگہ بارڈر تک جانے کی اجازت دی جائے۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کے فیصلے کو برقرار رکتھے ہوئے اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔


مشہور خبریں۔
بچے مصور کاکڑ کو اغواء و قتل کرنے والے کچھ دہشتگرد واصلِ جہنم ہوچکے۔ سرفراز بگٹی
?️ 28 جون 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ
جون
بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم کے خلاف پاکستان کا شدید ردعمل
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم
ستمبر
روس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی عبوری حکومت اور استقامتی گروہوں کے درمیان غزہ
اگست
سکرنڈ آپریشن میں 4 شہریوں کی ہلاکت، انکوائری میں مہلک غلطیوں کا انکشاف
?️ 18 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ ماہ سندھ میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے
اکتوبر
ہم حماس کو شکست دینے سے قاصر ہیں: صہیونی وزیر
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کی عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت آحارانوت نے
مئی
دشمن میڈیا قوموں کی جیت کو مسخ کر رہا ہے: بشار اسد
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:اسد نے مزید کہا کہ شامی قوم کا ایک بڑا حصہ
مارچ
پاکستانی صارفین واٹس ایپ چینل کیوں نہیں بنا پا رہے؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
ترکیہ کی بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کے مؤقف کی تائید
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چین کے بعد برادر اسلامی ملک ترکیہ نے
مئی