?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے ، افغانستان میں پیدا ہونے والا بحران خطے کے ممالک کے علاوہ دیگر ممالک کو بھی متاثر کر سکتا ہے،بھارت افغانستان میں سازشی کردار ادا کرتے ہوئے وہاں کے حالات میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن اور استحکام چاہتا ہے کیونکہ وہاں اقتصادی بحران پیدا ہونے سے مزید معاشی تباہی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان کی نئی حکومت کو مالی معاونت درکار ہے، اسی لیے افغانستان کے منجمد اکاؤنٹس فوری طور پر بحال کرنے کی ضرورت ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی ابتری پر قابو پانے کیلئے افغانستان یہ پیسہ استعمال کرسکتا ہے، بھارت افغانستان میں سازشی کردار ادا کرتے ہوئے وہاں بگاڑ پیدا کرنا چاہتا ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت کے منفی اور مشکوک کردار کے باعث افغانستان میں امن کاوشوں میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں، امید ہے بھارت افغانستان میں اسپائلرکے کردار کو ختم کردے گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اسپائلر کردار کے خاتمے سے سیاسی مفاہمت کا راستہ آسان ہوگا، افغانستان میں بحران سے دہشت گرد عناصر کو پنپنےکا موقع ملے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والے بحران کے اس خطے کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک پر بھی اثرات پڑسکتے ہیں۔ ہم افغانستان کےاندرونی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے، افغان مہاجرین کی پڑوسی ممالک آمد سے خطہ متاثر ہوگا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کا جرمنی میں فوجی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ
?️ 23 اپریل 2022سچ خبریں: پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے ہفتے کی صبح اعلان
اپریل
تیل اور برجام؛ متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت امریکہ سے کیا چاہتے ہیں؟
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات اور یروشلم میں قابض حکومت نے اس
مارچ
غزہ پر زمینی حملہ اسرائیل کے لیے کیسا رہے گا؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے اس بات پر زور دیا
اکتوبر
امیرعبداللیہان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے
ستمبر
کیا بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق سہولیات دستیاب ہیں؟
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی
اگست
کیا امریکہ اور اسرائیل لبنان میں جنگ بندی چاہتے ہیں ؟
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: گزشتہ چند دنوں کے دوران لبنان میں جنگ بندی کے
نومبر
شمالی شام میں زلزلے سے ایک جیل منہدم؛ داعشی فرار
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:شمال مغربی شام میں قید قیدی جن میں زیادہ تر داعش
فروری
ٹرمپ اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ کے نیشنل پبلک ریڈیو نے آج (ہفتہ) مشرق وسطیٰ
مئی