اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کا اختیارہہے اور یہ کہ کس کو بلیک لسٹ سے نکالنا اس کا اختیار حکومت یا کسی وزیر کے پاس نہیں ہے انہوں نے کہا حکومت عدالت کا رجوع کرے گی۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کا اختیارہے شہبازشریف کے وکلاء کی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ صرف زبانی باتوں پرریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کیخلاف عدالت کو رجوع کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزایف آئی اے امیگریشن حکام نے شہباز شریف کو سسٹم میں بلیک لسٹ ہونے کے باعث دوحہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کردیا تھا۔
اس سے فواد چوہدری نےشہباز شریف کے ملک سے باہر جانے کی اجازت پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش کریں گے شہبازشریف کو باہر جانے سے روکا جائے، شہبازشریف نے آج رات باہر جانے کی بکنگ کروائی ہوئی ہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس باقرنجفی قابل جج ہیں، ان کا حترام ہے، لیکن جس طرح فیصلہ ہوا، 24گھنٹے میں پٹیشن قابل سماعت ہوئی ، نوٹس ہو، ان کو بلایا جائے اور شام کو فیصلہ ہوجائے۔