بلوچستان گرینڈ الائنس کا حکومت کو 2 روزہ الٹی میٹم، مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) مختلف یونینز اور سرکاری ملازمین کی انجمنوں کا مشترکہ پلیٹ فارم بلوچستان گرینڈ الائنس نے صوبائی حکومت کو اپنے 12 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈز منظور کرنے کے لیے دو دن کی مہلت دے دی ہے، بصورت دیگر 22 مئی سے ایک ہفتے پر محیط احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ مطابق منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران بلوچستان گرینڈ الائنس (بی جی اے) کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ احتجاج کا آغاز بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے سامنے دھرنے سے کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ، حاجی علی اصغر بنگلزئی اور فرید خان اچکزئی نے خطاب کیا۔

پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ نے سرکاری شعبے کے ملازمین سے متعلق حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے مجوزہ پینشن اصلاحات کو مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کی، ساتھ ہی پبلک سیکٹر میں نجکاری اور کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔

بی جی اے کے رہنماؤں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے کا مطالبہ بھی دہرایا۔

عبدالقدوس کاکڑ نے مرحلہ وار احتجاجی منصوبے کا اعلان کیا جس میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنا اور 22 اور 23 مئی کو میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم شروع کرنا شامل ہے۔ 25 اور 26 مئی کو تمام سرکاری دفاتر میں مکمل قلم بند ہڑتال، 28 اور 29 مئی کو سرکاری محکموں سے تمام سرکاری اور غیر سرکاری ترسیلات کی معطلی اور 30 ​​مئی کو کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں صوبے بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

31 مئی سے 3 جون تک کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان بھر کے ڈسٹرکٹ پریس کلبوں کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ عوامی بغاوت برداشت نہ کرنے کی وجہ سے ہم پر پابندیاں لگاتا ہے: کیوبا

?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں:    کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگوز پاریلا نے کہا

سندھ میں سیلاب کا ممکنہ خطرہ،صوبائی حکومت کا ارین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل متحرک

?️ 1 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر صوبائی حکومت

فواد چوہدری پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر آئی جی پنجاب فوری طلب

?️ 15 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی

اسرائیلی پولیس کی نیتن یاہو کے بیٹے اور اس کے معاونین کی جاسوسی

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی پولیس نے

کترینہ کیف جلد ہی اپنے کام پر واپسی کریں گی

?️ 25 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کے بارے میں یہ

عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا بیان سامنے آگیا

?️ 29 اگست 2025عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا

متعدد افراد کے شناختی کارڈ و پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم؛ وجہ؟

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجہ، شاہین

ہیرس کے اندر امریکہ کا صدر بننے کے قابل نہیں ہے: صیہونی وزیر

?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: ایک صیہونی وزیر نے امریکہ کے نائب صدر اور 2024

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے