?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان پر مسلح افراد کے حملے میں 21 کان کنوں کی موت کے بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے صوبے میں کسی بھی فوجی آپریشن کی ضرورت کو مسترد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سول ہسپتال کوئٹہ میں زخمی کان کنوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک بار آسان ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے مزدوروں کو بے دردی سے شہید کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان کا جائزہ لینے کے لیے 15 اکتوبر کو صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں اور میں ان کارروائیوں کی تفصیلات صوبائی اسمبلی کے فلور پر پیش کروں گا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر میرے مستعفی ہونے سے بلوچستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے تو وہ ایک منٹ کی تاخیر بھی نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ دکی میں حملے کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی، جہاں مزدوروں نے کوئلے کی کانوں پر کام اس وقت تک روک دیا جب تک کہ انہیں ریاست کی جانب سے تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی جس سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجگور کے سابق ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کے قتل میں ملوث 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
دکی میں تاجر برادری، سیاسی جماعتوں اور مزدور تنظیموں کی جانب سے دی گئی ہڑتال کے دوران تمام کاروبار بند رہے، قصبہ اور اس کے گردونواح میں تمام بس شاپس، کاروباری ادارے اور بازار بھی بند رہے۔
حکام نے کہا ہے کہ مزدوروں نے دکی میں کوئلے کی کانوں میں بھی کام روک دیا ہے اور اپنی کانوں میں فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک مقامی مزدور رہنما امبر خان یوسفزئی نے کہا کہ مزدور اس وقت تک کام دوبارہ شروع نہیں کریں گے جب تک ان کی حفاظت کو یقینی نہیں بنایا جاتا۔
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ تقریباً دو ماہ قبل اسی طرح کے ایک حملے کے بعد فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی۔
دکی میں ایک جرگہ بھی ہوا جس میں قبائلی عمائدین اور مکینوں نے شرکت کی، اجلاس میں افسوسناک واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کان کنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہیں۔
جرگے نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا، کان کنوں اور کوئلے کی کانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا اور علاقے میں اضافی نفری تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔
ادھر لورالائی کے سی ٹی ڈی تھانے میں حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
نائجیریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 38 شہری ہلاک
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:نائجیریا کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی نائجیریا کی
دسمبر
نائجیریا پولیس کا اربعین حسینی کے سوگواروں پر حملہ ؛8 افراد شہید
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:نائجیریا کی پولیس نے منگل کو اس ملک میں اربعین حسینی
ستمبر
صدارت کے پہلے نو ماہ میں ہی بائیڈن کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:جو بائیڈن کی مقبولیت پچھلے نو مہینوں کے دوران دوسرے امریکی
اکتوبر
میں اسرائیل کی حمایت کرتی ہوں: ہیرس
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے امیدوار 78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک
ستمبر
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا
?️ 15 ستمبر 2025پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا پاکستان کے نائب وزیر اعظم و
ستمبر
صیہونی جنرل کا غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:جنرلز پلان بنانے والے صیہونی جنرل نے غزہ میں جنگ کے
جنوری
شوہر کیساتھ کیسا سلوک کرنا چاہئے؟ متھیرا کا سوال
?️ 2 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)معروف اداکار و میزبان متھیرا نے سوال کیا ہے کہ
اگست
الخدمت کے تعاون سے فلسطین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ
?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم
اکتوبر