?️
راولپنڈی (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف الگ الگ کارروائیوں میں 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف 2 الگ الگ کارروائیوں میں 15 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پہلی کارروائی ضلع ہرنائی میں کی گئی، پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کےمطابق انٹیلی جنس بنیاد پردوسری کارروائی ضلع بسیما میں کی گئی، سیکیورٹی فورسز نےفتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا پتہ لگایا،دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں مختلف ہتھیار استعمال کئے گئے،جھڑپ میں بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد انجام کو پہنچے۔
آئی ایس پی آرکاکہنا ہےکہ دونوں کارروائیوں میں دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، مارے گئے دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقوں میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام مہم کے تحت دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگردوں کوہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،کہا عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا دہشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا سعودی عرب سچ میں پاکستان اور بھارت کے مابین امن بحال کرانا چاہتا ہے یا پھر کسی بڑی خیانت کی تیاری کی جارہی ہے؟؟؟
?️ 25 مارچ 2021(سچ خبریں) سعودی عرب جو بھارت کا اہم اتحادی ہے اس نے
مارچ
26 سال بعد بی بی سی کی مکاری کا انکشاف
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:ایک مطالعے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی شاہی
مئی
یوکرین بحران کے عرب ممالک پر منفی اثرات:عرب لیگ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے پیر کی شب ایک تقریر
اپریل
آئینی بینچ نے سویلینز کے اب تک کیے گئے ملٹری ٹرائلز کی تفصیلات طلب کرلیں
?️ 16 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وزارت دفاع
جنوری
امریکہ لبنان کا تیل اور گیس نکالنے کی راہ میں رکاوٹ
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا کہ امریکہ لبنان کو
جنوری
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل
?️ 21 فروری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بھارتی پراکسی
فروری
نیتن یاہو وزارت جنگ کے بنکر کی گہرائی سے: ہم کئی محاذوں پر لڑ رہے ہیں
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے یمن پر حملے کے ردعمل
ستمبر
پشاور دھماکے میں ملوث تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
?️ 10 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ ناصر باغ
مارچ