?️
راولپنڈی (سچ خبریں) بلوچستان کے اضلاع ہرنائی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 41 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 29 جنوری کو کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں 30 جبکہ پنجگور میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ پنجگور میں دہشت گردوں سے ایک بینک سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد ہوئی، جبکہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ریاست کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔
صدرِ مملکت کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک پاکستان میں مکمل امن و استحکام یقینی نہیں ہو جاتا۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے جال میں پھنسانے کے منصوبوں کا ماسٹر مائنڈ کینسر میں مبتلا
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے سینئر مشیر اور فلسطین مخالف معاہدے کے
جولائی
پاک-افغان مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال ہوگا
?️ 16 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک-افغان مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کے
اپریل
ایک روسی میزائل پریگوزن کے طیارے سے ٹکرایا
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے جمعرات کو امریکی حکام کا حوالہ
اگست
شہید رہبر انقلاب کی تشییع جنازہ کرنے والے انتقام کے نعرے لگا رہے ہیں:صیہونی ٹی وی چینل
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:صیہونی ٹی وی چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ ایران
جولائی
آدھے امریکی نوجوان سائبر ہراسانی کا شکار
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق
دسمبر
اربعین مارچ میں کتنے لوگ شریک ہوں گے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے آج پیش گوئی
اگست
جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں وہاں لوڈشیڈنگ کرتے ہیں: عدالت کے الیکٹرک پر برہم
?️ 27 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے وکیل پر برہمی
مئی
بن سلمان تخت بادشاہی پر بیٹھنے کے لیے بے تاب
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:ریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 42 ویں سربراہی
دسمبر