?️
کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں حکمران جماعت میں اندرونی اختلافات زور پکڑنے لگ گئے ہیں جس کے پیش نظر ایک اور استعفیٰ تیار ہو گیا ہے، مشیرفشریزاکبرآسکانی نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیر اعلی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ انہوں نے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت کےاسپیکرعبدالقدوس بزنجو بھی وزیراعلیٰ سے نالاں ہیں۔ وزیرتعلیم بلوچستان سرداریارمحمدرند بھی استعفیٰ دے چکے ہیں ، اس کے علاوہ بی اے پی کے ہی صالح بھوتانی بھی قلمدان واپس لینے پراستعفیٰ دے چکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مشیرفشریزاکبرآسکانی نے بھی مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا۔ اکبرآسکانی نے بھی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سےوعدوں پرعمل نہیں ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان سرد مہری تو پچھلے دو سالوں سے ہے، جو اس وقت پیدا ہوئی جب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے آواران میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی جانچ پڑتال کے لیے وزیر اعلیٰ کی معائنہ ٹیم کو بھجوایا۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی قدوس بزنجو نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تین سال سے وزیراعلیٰ میرے حلقے میں مسلسل مداخلت کر رہے ہیں، میں پارٹی کے مفاد میں خاموش رہا لیکن اسے میری مجبوری سمجھا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے رویے کی وجہ سے پارٹی محدود ہو گئی ہے، اگر وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے رویے میں تبدیلی نہیں لائے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ تین سال قبل حکومت گر ا کر بلوچستان عوامی پارٹی اس لیے بنائی تھی کہ صوبے کے لیے کام کریں اور عوام کی محرومیاں دور کریں، ہم نے مل کر وزیراعلیٰ جام کمال خان کو اس لیے پارٹی صدر بنایا تھا کہ وہ چیزوں کو بہتر بنائیں گے لیکن پارٹی کو اندورنی طور پر نقصانات بہت زیادہ ہورہے ہیں۔
قدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بجائے اس کے اپنے اندر تبدیلی لاتے انہوں نے مجھے اپنا مخالف تصور کیا، میں ان کا مخالف نہیں تھا ہم پارٹی کو مضبوط، بہتراور فعال بنانے کے لیے کام کرتے تھے لیکن تین سال سے مسلسل میرے حلقے میں مداخلت ہورہی ہے اور مجھے سیاسی نقصانات دینے کی کوشش کی گئی۔


مشہور خبریں۔
عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں دیں:شاہ محمود قریشی
?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
اپریل
پنجاب کا بجٹ تاریخ ساز ہے:وزیر اعلی
?️ 14 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی
جون
ترکی میں اردگان کے مخالفین کے خلاف گرفتاریوں اور عدالتی سزاؤں میں اضافہ
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: 11 میئرز کی برطرفی، اماموگلو کو ہٹانے کی کوشش، ظفر
فروری
عمران خان کی حکومت نہ ہٹاتے تو ملک برباد ہوتا نظر آ رہا تھا۔ مصدق ملک
?️ 17 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے
جون
سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے کسی کو لاپتا نہ کرنے کی یقین دہانی مانگ لی
?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاپتا افراد، جبری گمشدگیوں
جنوری
اسرائیلی فوج کی ریزرو فورس کا نیا بحران
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی سمیت اپنے اہداف حاصل کیے
اکتوبر
غزہ میں صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مگر سچ کو نہیں مارا جا سکتا
?️ 11 ستمبر 2025غزہ میں صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مگر سچ کو
ستمبر
صارفین کی سہولت کے لئےگوگل میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ
?️ 21 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کی غرض سے گوگل
ستمبر