بلوچستان میں بڑی تعداد میں اومیکران کے کیسز سامنے آگئے

کورونا وائرس

🗓️

قلات (سچ خبریں) کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر ضلع کیچ میں 15 روز کا لاک ڈاون نافذ، مشتبہ مریضوں کے نمونے تصدیق کیلئے این آئی ایچ ڈی اسلام آباد بھجوا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں 30 افراد میں مشتبہ طور پر اومیکرون کی تشخیص ہوئی ہے۔
اس حوالے سے انچارج کورونا آپریشن سیل بلوچستان ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ضلع قلات میں کورونا کی ٹیسٹنگ کے دوران 2 روز میں اومیکرون کے 30 مشتبہ مریضوں سامنے آئے۔ قلات سے سامنے آنے والے اومیکرون کے مشتبہ مریضوں کے نمونے تصدیق کیلئے این آئی ایچ ڈی اسلام اباد بھجوا دئے گئے۔

اس کے علاوہ محکمہ صحت نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات کو بھی ایک مراسلہ لکھا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اومیکرون کے مشتبہ مریضوں کو تلاش کرکے انہیں فوری طور پر قرنطینہ کردیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں کرونا کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر 15 روز کا لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر اومیکرون کی روک تھام کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کی ٹیمیں مکمل طور پر فعال ہیں، برطانیہ سے براہ راست اور کنیکٹنگ پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچنے والے تمام مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ اینٹیجنس ٹیسٹ شروع کردیئے گئے۔ ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ برطانیہ، خلیجی ممالک اور سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یو ائے ای حکام کی اسلام دشمنی

🗓️ 1 جون 2021سچ خبریں:ایسا کوئی دن خالی نہیں جاتا جب اماراتی حکام اپنے غیر

ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسینیشن میں کوئی رکاوٹ نہیں: فیصل سلطان

🗓️ 18 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے

السنوار کی شہادت سے حماس کے رہنماؤں کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے ناکام

🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ صیہونی

شمالی شام میں سات ترک فوجی ہلاک اور زخمی

🗓️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام میں ترکی

صیہونی حکام کی بوکھلاہٹ

🗓️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے ایک تقریر میں اعتراف

عربوں نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنا امن منصوبہ یورپ کو دیا: برل

🗓️ 28 مئی 2024سچ خبریں: جوزپ بریل نے پیر کو ایک تقریر میں کہا کہ عرب

ایرانی سپاہ پاسداران نے یوم قدس کے موقع پر اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 7 مئی 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی سپاہ پاسداران  نے یوم القدس کے موقع پر

امریکہ اور مغرب کی غنڈہ گردی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے