?️
بلوچستان: (سچ خبریں) حکومت نے تفتان بازارچہ بزنس گیٹ وے 9 سال بعد آزمائشی بنیادوں پر (آج) سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 2014 میں سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ پاکستان کسٹمز ، نیشنل لا جسٹک سیل کے اعلیٰ حکام اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کاروباری رہنما تفتان پہنچے۔
کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا طویل عرصے سے بازارچہ گیٹ وے کھولنے کا مطالبہ رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بازارچہ گیٹ وے کی بندش سے چھوٹے کاروبار متاثر ہوئے اور مقامی افراد کی ملازمتیں ختم ہوئیں۔
جمعہ کو کوئٹہ چیمبر کے صدر حاجی عبداللہ اچکزئی، سینئر نائب صدر حاجی آغا گل خلجی اور نائب صدر سید عبدالاحد آغا نے آزمائشی بنیادوں پر تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کا افتتاح کیا۔
سینئر نائب صدر آغا گل خلجی نے بتایا کہ تفتان بازارچہ بازارچہ گیٹ وے دوبارہ کھلنا مقامی کاروبار کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد گیٹ وے کو باقاعدہ تجارت کے لیے بھی کھول دیا جائے گا، جس سے کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا اور مقامی افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
قبل ازیں، کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان کسٹم کے ساتھ بزنس ٹرمینل کی تعمیر، سرحد پر فینسنگ اور بازارچہ گیٹ وے پر دیگر کام کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو، این ایل سی، کوئٹہ چیمبر، مقامی قبائل اور پولیس نے بھی گیٹ وے دوبارہ کھولنے کے لیے انتظامات کیے۔


مشہور خبریں۔
وفاقی وزیر نے گیس کی فراہمی سے متعلق خبردار کر دیا
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت توانائی حماد اظہر نے سردیوں کی آمد
نومبر
لبنان کے شہر صیدا کے داخلی راستے پر ایک کار پر اسرائیلی ڈرون حملہ
?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: لبنانی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے لبنان
فروری
را کی خفیہ دستاویزات لیک، فالز فلیگ آپریشن بارے نئے انکشافات
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اپنی خفیہ
مئی
سائنوفارم ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں: فیصل سلطان
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ شدو
مارچ
امریکہ مزاحمت پر اپنا منصوبہ مسلط کرنے سے قاصر
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: امریکی نمائندے مورگن اورٹاگس کے بیانات پر حزب اللہ کے
فروری
امریکہ میں خانہ جنگی کا پیش خیمہ
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: ریلیوں کی وسعت، نیویارک اور لاس اینجلس جیسے ساحلی شہروں
اکتوبر
غزہ کی صورتحال پورے خطے کو متاثر کرتی ہے/ مدد کرنے سے دریغ نہیں کریں گے:حسن نصراللہ
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے سید حسن نصراللہ نے اس
مئی
چین کا امریکہ کو انتباہ
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر
جولائی