?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان میں اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے "پیپلز مینارٹی کارڈ” کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے اقلیتوں سے متعلق مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران بلوچستان میں اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے "پیپلز مینارٹی کارڈ” کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا، پروگرام کے مؤثر نفاذ کیلئے رواں مالی سال مینارٹی انڈومنٹ فنڈ کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال "مینارٹی انڈومنٹ فنڈ” کے تحت پروگرام کا بجٹ ایک ارب روپے تک بڑھایا جائے گا، پیپلز مینارٹی کارڈ کے ذریعے اقلیتوں کو صحت، تعلیم، روزگار اور کاروبار میں سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی بہبود حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے، پروگرام کے تحت اقلیتی برادری کے لئے معاونت کے منصوبے شروع کئے جائیں گے، مینارٹی انڈومنٹ فنڈ کے شفاف اور مؤثر استعمال کیلئے جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام متعارف کرایا جائے گا، اقلیتی رہنماؤں کی مشاورت سے پروگرام کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز مینارٹی کارڈ بلوچستان میں سماجی مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا عملی مظہر ثابت ہوگا، بلوچستان میں اقلیتوں کی ترقی و خوشحالی سے صوبے کی مجموعی سماجی ہم آہنگی مزید مستحکم ہوگی۔


مشہور خبریں۔
پورا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا: فواد چوہدری
?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے
اکتوبر
کینیڈا نے ایران کی مورل سیکیورٹی پولیس پر پابندیاں لگائی
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک نیوز کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کے
ستمبر
عراق میں بجلی بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے اس ملک میں بڑھتے
جولائی
خیبرپختونخواہ حکومت کا کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے کا اعلان
?️ 24 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت کا کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے
فروری
سال کے پہلے روز اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی، انڈیکس میں 2023 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار کی حد بحال
?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز
جنوری
یورپی یونین کا ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود گوگل پر 2.95 ارب یورو کا جرمانہ
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی
ستمبر
ہمارے مطابق یہ پٹیشین 3 کے مقابلے میں 4 سے مسترد ہوگئی، وفاقی وزیر قانون
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پنجاب اور
مارچ
صیہونی ریزرو فورسز کی تعداد میں غیرمعمولی کمی
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوج نے ریزرو فورسز کی تعداد میں غیرمعمولی کمی کے
نومبر