🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں)سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کے مناظرے کا چینلج کل کراچی کی بارش میں بہہ گیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دھاندلی زدہ حکومت نے ہم پر بدترین کرپشن کے الزمات لگائے، نواز شریف پر کوئی بھی کرپشن ثابت نہ کرسکا، دنیا کے کسی معاشرے میں کرپشن مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام بیلٹ بکس کے ذریعے ووٹ سے فیصلہ کریں گے، لگ رہا ہے 8 فروری کو عوام مسلم لیگ (ن) کو واضح مینڈیٹ دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کا مستقبل آئندہ انتخابات سے جڑا ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا تعلق بھی براہ راست الیکشن سے ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بلاول بھٹو جہاں سے چاہیں الیکشن لڑیں لیکن پیسے بانٹ کر ووٹ مانگنا ووٹ کی بدترین توہین ہے، اگر ووٹ خریدنےکی بات درست ہے تو یہ ووٹ کی عزت نہیں توہین ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے مناظرے کا چینلج کل کراچی کی بارش میں بہہ گیا، کراچی میں بارش کے بعد اب بتائیں موازنہ ہوا یا نہیں؟ میں نے بلاول بھٹو سےکہا تھا کہ مناظرہ نہیں، موازنہ ہوناچاہیے جو کل ہوگیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 2018 سے پہلے لاہور کی سڑکیں ٹینکر کے پانی سے دھلتی تھیں اور کراچی میں آج بھی گھروں میں پانی ٹینکر سے جاتا ہے، بارش سے کراچی جیسی حالت لاہور کی ہوتی تو میں الیکشن سے دستبردار ہوجاتا اور بلاول بھٹو کو کہتا کہ آئیں میرے حلقے سے الیکشن لڑ لیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 1997 میں پہلی موٹر وے بنائی، موٹر وے بنانے کی وجہ سے نواز شریف پر کرپشن کے الزامات لگے، کوئی بھی نواز شریف پر کرپشن کے الزامات ثابت نہیں کرسکا، آج موٹروے سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں کرپشن کو شدید ضرب لگی، 2013 میں نواز شریف نے ووٹ کے ذریعے حکومت حاصل کی، 2013 میں پاکستان کا کرپشن انڈیکس 139 پر پہنچ چکا تھا، 2013 سے 2018 تک پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوئی۔
صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پاکستان میں بجلی کے منصوبے لگے، سی پیک کوریڈور بنے، پہلی اورنج لائن ٹرین کا آغاز ہوا، کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبے لگے، گیس سے بجلی بنانے کے مزید منصوبے بھی لگائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت بدترین دھاندلی اور جادو منتر کے ذریعے قائم ہوئی تھی، دھاندلی زدہ حکومت نے ہم پر بدترین کرپشن کے الزمات لگائے، دنیا کے کسی معاشرے میں کرپشن مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔
مشہور خبریں۔
یوکرین میں اسرائیلی ساختہ ریڈار سسٹم کی تعیناتی
🗓️ 9 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے Haaretz اخبار نے اپنے پیر کے شمارے میں
مئی
صیہونیوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی
🗓️ 29 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی کے ساتھ جنگ
اگست
وفاقی کابینہ اجلاس، 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کردیے، وزیراعظم
🗓️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 5
اکتوبر
میں نیتن یاہو کو مار ڈالوں گا: صیہونی پائلٹ
🗓️ 6 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے پائلٹ زئیف راز جنہوں نے 1981 میں عراقی
فروری
جنگ بندی کے بعد بھی مسجد الاقصی کے خلاف صیہونیوں کی درندگی جاری
🗓️ 23 مئی 2021آج (اتوار) کو صہیونی فوج کے تعاون سے ایک بار پھر صیہونی
مئی
برطانوی وزارت خارجہ کے سال 2022 کی پابندیاں اور گرمجوشی
🗓️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شائع کرکے برطانوی
جنوری
اسرائیل پر ایران حملے کے بارے میں حماس کا کیا کہنا ہے؟
🗓️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ قسام
اکتوبر
فلسطین کو واپس لینے کا واحد راستہ ہمہ گیر مزاحمت ہے:فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں
🗓️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے فلسطین کی سرزمین، عوام اور مزاحمت کے
مارچ