بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ سے رواں ہفتے ملاقات متوقع

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں 2 روزہ ’گلوبل فوڈ سیکیورٹی‘ کانفرنس میں شرکت اور ممکنہ طور پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے چند ممالک کو خوراک کی فراہمی کا اہم ذریعہ سمجھے جانے والے ملک یوکرین میں روسی جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی غذائی قلت کی مشکلات پر 18 اور 19 مئی کو ہونے والی 2 روزہ کانفرنس کی صدرات کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17 مئی کو نیویارک پہنچیں گے او 18 مئی کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ’غذائی قلت کانفرنس‘ کے پہلے سیشن سے خطاب کریں گے اور 19 مئی کو سلامتی کونسل میں دوسرے سیشن میں بھی شرکت کریں گے۔

کانفرنس کے موقع پر انٹونی بلنکن کے ساتھ بلاول بھٹو کی براہ راست ملاقات ہو سکتی ہے کیونکہ واشنگٹن میں علیحدہ ملاقات کا امکان نہیں ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی عہدیدار فوڈ سیکیورٹی کانفرنس میں وزیر خارجہ کی مصروفیات میں سہولت فراہم کر رہے ہیں جبکہ واشنگٹن میں سفارت خانہ متوقع دوطرفہ ملاقات پر کام کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن، فوڈ سیکیورٹی کانفرنس میں وزیر خارجہ کی مصروفیات میں معاونت فراہم کر رہا ہے جبکہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ دونوں شخصیات کے درمیان متوقع ملاقات کے لیے مصروف عمل ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو وزیر خارجہ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ’کووڈ 19 سمٹ‘ سے ورچوئل خطاب کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکا نے پاکستان کو 6 کروڑ 20 لاکھ ویکسین فراہم کرنے میں بہت فراخدلی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے دنیا کی 2 اہم طاقتوں امریکا اور چین کے ساتھ متوازن تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین نے بھی پاکستان کی ہمیشہ سے بہت مدد کی ہے۔

روس کے حملے کے سبب دنیا بھر میں خوراک کی فراہمی پر اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی جانے والی اس کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے علیحدگی کا اشارہ ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے کسی کے کہنے پر آئینی ترمیم لانے کی کوشش کی: سینیٹر علی ظفر

🗓️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر

کیف کو تل ابیب کی نئی فوجی امداد کے بارے میں ہارٹیز کی رپورٹ

🗓️ 17 فروری 2023سچ خبریں:کل جمعرات کو صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ تل ابیب

جولانی حکومت کی حمایت کے لیے ترکی کی درخواست

🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے

بھارتی فوج کے زیرِ حراست 4 کشمیری شہید، پونچھ کمیونٹی کی برہنہ احتجاجی پریس کانفرنس

🗓️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں تعینات مودی سرکار کے وردی

میانوالی: پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے اجرا کیخلاف کریک ڈاؤن، فرنچائز مالک گرفتار

🗓️ 24 مارچ 2025میانوالی: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی

طالبان افغانستان کی نمائندگی نہیں کر سکتے:اقوام متحدہ

🗓️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ طالبان کو اس ادارے

صدر پاکستان نے جغرافیائی اور سیاسی تنازعات کو عالمی امن کیلیے خطرہ قرار دے دیا

🗓️ 21 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

صیہونی وزراء کی نیتن یاہو کو بلیک میل کرنے کی کوشش

🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے