?️
کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان آمد پر نواز شریف کے استقبال کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی تیاریوں سے متعلق تحفظات کا اظہار کر دیا۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ن لیگ کے جو لوگ ان کی حکومت میں وزرا تھے وہ نظر نہیں آ رہے۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی آمد پر پینافلیکس لگنے چاہیے تھے اور نہیں تو وال چاکنگ ہی ہوتی، لیکن وہ مزہ نہیں آ رہا، ن لیگ کے سابق وزرا کو مزید سخت محنت کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو الیکشن کی جلدی ہے، میں نہیں سمجھتا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے سیاستدان نے الیکشن کے خلاف کچھ کہا ہوگا۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ نہیں معلوم کون لوگ ہیں جو کمرے میں بیٹھ کر ملک چلا رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی کی گرفت کمزور ہوچکی، ان حالات میں الیکشن ہوا تو انتخابی عمل بالکل مخدوش ہوجائےگا۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ سوال بار بار نہیں پوچھنا چاہیے کہ نواز شریف آ رہے ہیں یا نہیں، ان کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو الیکشن کی جلدی ہے، میں نہیں سمجھتا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے سیاستدان نے الیکشن کے خلاف کچھ کہا ہوگا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قانونی ماہرین نے نوازشریف کو وطن واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے ، وہ 21 اکتوبر کو آئیں گے اور مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی کابینہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتی: بینی گینٹز
?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار معاریو نے مقبوضہ علاقوں میں بلیو اینڈ وائٹ
اگست
غزہ میں اسرائیل کا رویہ مزید برداشت کے قابل نہیں: برطانوی وزیراعظم
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: کیر اسٹارمر نے غزہ کی صورتحال کو "خوفناک” قرار دیتے ہوئے
جون
Velicia Huston On growing up and growing older in Hollywood
?️ 10 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
کورونا کی شدت برقرار ، ایک دن میں 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور کورونا کیسز میں
فروری
ابھی نندن کو ایوارڈ دینے کا مقصد بھارتی عوام کی اصل حقائق سے توجہ ہٹانا ہے
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان
نومبر
غزہ کے لیے نیتن یاہو کے خواب
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے غزہ جنگ کے بعد کے مرحلے کے
فروری
افغانستان کا مسئلہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتاہے: وزیر خارجہ
?️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
جون
غیریقینی صورتحال؛ 3 ممالک نے پاکستان کے ٹریژری بلز سے تقریباً 1 ارب ڈالرز نکال لیے
?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) موجودہ غیریقینی کی صورتحال میں 3 ممالک نے
اپریل