بلاول بھٹو کا ترک وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، قرآن کی بےحرمتی پر خدشات کا اظہار

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ترک ہم منصب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ساتھ بات چیت کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے تاریخی معاہدے کے حصول میں ترکیہ کے کردار کو بھی سراہا۔

گزشتہ روز اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے آج ترکیہ کے وزیر خارجہ اور میرے بھائی ہاکان فیدان سے فون پر بات کی ہے۔

انہوں نے 2022 میں بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے تاریخی معاہدے کے حصول میں ترکیہ کے کردار کی تعریف کی جس نے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک اور غریب ترین لوگوں کے لیےعالمی اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپ کے متعدد شہروں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ترکیہ اور دیگر اسلامی ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کا اظہار بھی کیا۔

علاوہ ازیں بلوچستان اسمبلی نے گزشتہ روز سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کے لیے ایک قرارداد منظور کی اور مطالبہ کیا کہ اس توہین آمیز فعل کے ذمہ دار کو سزا دی جائے۔

قرارداد بشریٰ رند اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان نے مشترکہ طور پر پیش کی، قرارداد میں سویڈن میں اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر ایک عراقی پناہ گزین کی جانب سے قرآن پاک کے صفحات نذرِآتش کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ قرآن پاک محبت، صبر اور ایک دوسرے کے احترام کا فلسفہ سکھاتا ہے، ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ کہ اس عمل سے دنیا بھر میں پائے جانے والے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستانی ایسے واقعات کو گھناؤنا جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کے لیے عالمی اداروں سے رابطہ کرے۔

مشہور خبریں۔

معروف بھارتی موسیقار شرون راٹھور کورونا کے باعث انتقال کرگئے

?️ 23 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) کورونا میں مبتلا معروف بھارتی موسیقار شرون راٹھور طبّی

فیلڈ مارشل پاکستان کے لیے اچھی خبریں لا رہے ہیں۔ فیصل واوڈا

?️ 18 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ

روس میں امریکی کمپنیوں کی واپسی؛ ریاض مذاکرات کا پہلا مثبت پیغام

?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ

صیہونی فوج میں ہائی الرٹ

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی فوج کو غزہ کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے تیار

پنجاب میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو ‘بجلی مفت’ دینے کا اعلان

?️ 4 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر

مزاحمتی تحریک کی صلاحیتوں نے صہیونی حکومت کو حیران کر دیا:جہاد اسلامی

?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن خالد البطش

الیکشن کمیشن پاکستان کی انتخابی رولز میں تبدیلی کی منظوری

?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کے

نیب تیسرا ترمیمی بل 2022 بھی منظور

?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی کابینہ نے نیب تیسرا ترمیمی بل 2022 منظور کرلیا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے