?️
اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کا مشروط فیصلہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے حلف اے این پی ، محسن داوڑ کی کابینہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا۔بلاول بھٹو عوامی نیشنل پارٹی اور محسن داوڑ کو وزارتیں دینے کے خواہشمند ہیں،بلاول بھٹو اتحادیوں کو وزارتیں ملنے کے بعد وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن چیئرمین پیپلزپارٹی کو وزیر خارجہ بناکر کابینہ میں شمولیت کی خواہش مند ہے تاہم آصف علی زرداری بلاول کی بطور وزیر شمولیت کے حق میں نہیں ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کی دیگر سینئر قیادت بھی بلاول بھٹو زرداری کی کابینہ میں شمولیت کی مخالف ہے۔
اس حوالے سے اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشکور ہیں جنہوں نے حکومت کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا تاہم مشکلات کو مدنظر رکھ کرفیصلہ کیا ہے کہ اتحادیوں کو کابینہ میں جگہ دیں ، ملک پہلے سے مشکلات سے دوچار ہے مزید مشکلات نہیں چاہتے ، اس وقت ہماری توجہ پارٹی کومزید منظم اور فعال بنانے پر مرکوز ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
بن سلمان کے دور میں اسلامی اداروں کی پسماندگی
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:محمد بن سلمان کی ولی عہد بننے کے آغاز سے ہی
جنوری
کشمیر بچانا ہوتا تو شادی میں مودی نہ آتا: فرخ حبیب
?️ 10 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)وزیرِ مملکت فرخ حبیب اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا
جولائی
صیہونی کمپنیوں کے ہاتھوں اردنی شاہی خاندان کے افراد کے فون ہیک
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:عمون ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اردنی ذرائع نے اطلاع
فروری
امریکہ کی مغربی سعودی عرب میں اپنے فوجی اڈوں کی توسیع
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:امریکی دہشت گرد تنظیم سینٹکام کے ترجمان نے مغربی سعودی عرب
فروری
چیف جسٹس قاضی فائز نے عدلیہ میں مداخلت روکنے کے بجائے مزید دروازے کھولے، جسٹس منصور علی شاہ
?️ 25 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس منصور علی شاہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ
اکتوبر
امریکی حکومت کا بار بار شٹ ڈاؤن اور ناقص گورننس ڈھانچہ
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ کا گورننس ڈھانچہ کچھ خاص خصوصیات رکھتا ہے جس
اکتوبر
صہیونی نے کیا فلسطینی قیدیوں کو اذیت دینے کے لیے کیمیکل کا استعمال
?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: جنگ بندی کے دوران قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دوران
اپریل
حماس کی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ پہنچنے اور صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کی دعوت
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں
مئی