?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ بغاوت کے قانون کی آڑ میں مجھے 10 برس تک قید کرنے کا منصوبہ ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں قید میں تھا تو تشدد کی آڑ میں یہ خود ہی جج، جیوری اور جلاد بن بیٹھے ہیں، اب لندن پلان تو کھل کر سامنے آچکا ہے، جس کے تحت منصوبہ اب یہ ہے کہ بشریٰ بیگم کو زندان میں ڈال کر مجھے اذیّت پہنچائیں اور بغاوت کے کسی قانون کی آڑ لے کر مجھے آئندہ 10 برس کیلئے قید کر دیں، اس کے بعد تحریک انصاف کی بچی کھُچی قیادت اور کارکنان کو بھی پوری طرح جکڑ لیں گے اور آخر میں پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی جماعت پر پابندی لگا دیں گے، جیسے انہوں نے مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ پر لگائی تھی- سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ یقینی بنانے کیلئے کہ عوام کی جانب سے کوئی ردّعمل نہ آئے۔
انہوں نے دو کام کیے ہیں، اوّل یہ کہ محض تحریک انصاف کے کارکنان ہی کو خوفزدہ نہیں کیا جارہا بلکہ عام شہریوں کے دلوں میں بھی خوف بٹھایا جارہا ہے اور دوم یہ کہ میڈیا پر پوری طرح قابو پایا جا چکا ہے اور بزورِ جبر اس کی آواز دبائی جاچکی ہے، اسی کے تحت کل پھر یہ انٹرنیٹ سروسز معطل کردیں گے اور سوشل میڈیا، جو پہلے ہی جزوی طور پر چل رہا ہے, اس کو پوری طرح بند کردیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ اس دوران جب کہ میں آپ سے مخاطب ہوں، گھروں کی حرمت پامال کی جارہی ہے اور پولیس نہایت بے شرمی سے گھر کی چار دیواری میں موجود خواتین سے بدتمیزی و بدسلوکی میں مصروف ہے، آج سے پہلے اس ملک میں چادر و چاردیواری کا تقدس کبھی یوں پامال نہ ہوا جیسا کہ یہ مجرم کر رہے ہیں، یہ لوگوں کے دلوں میں اتنا خوف بٹھانا چاہتے ہیں کہ جب یہ مجھے گرفتار کرنے آئیں تو لوگ باہر نہ نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر فضل الرحمان والے تماشے کا واحد مقصد بھی چیف جسٹس آف پاکستان کو مرعوب کرنا ہے تاکہ وہ آئینِ پاکستان کےمطابق کوئی فیصلہ صادر کرنے سے باز رہیں، پاکستان پہلے ہی 1997ء میں ن لیگی غنڈوں کو نہایت ڈھٹائی سے سپریم کورٹ پر عملاً حملہ آور ہوتے دیکھ چکا ہے، جس کے نتیجے میں ایک نہایت محترم چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو ہٹایا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوامِ پاکستان کو میرا پیغام ہے کہ میں اپنے خون کے آخری قطرے تک حقیقی آزادی کیلئے لڑوں گا کیونکہ مجرموں کے اس گروہ کی غلامی سے موت میرے لئے مقدّم ہے، میں اپنے لوگوں کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ہم نے کلمہ لَاِ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی صورت میں یہ عہد باندھ رکھا ہے کہ ہم ربّ ذوالجلال کے علاوہ ہرگز کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، اگر آج ہم خوف کے بت کے آگے سجدہ ریز ہوگئے تو ذلت اور شکست و ریخت ہماری آئندہ نسلوں کا مقدّر ٹھہرے گی، وہ ملک جہاں ناانصافی اور جنگل کے قانون کا دَور دَورہ ہو وہ زیادہ دیر تک صفحۂ ہستی پر اپنا وجود برقرار نہیں رکھ پاتے۔


مشہور خبریں۔
اتحادی حکومت کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں
?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے
اپریل
شام میں دہشتگردوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک
اپریل
جب تک پاکستان کے اقتدار سے ان نااہلوں کو نکال باہر نہیں کرتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے:مولانا فضل الرحمٰن
?️ 9 فروری 2021(سچ خبریں)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن
فروری
غزہ کی نسل کشی صیہونی حکومت کی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے: طالبان
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی طرف سے رفح میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ
مئی
غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے نیتن یاہو کی نامعقول شرطیں
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو نے
فروری
عمران کا بیرونی سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے: وفاقی وزراء
?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
جولائی
ایرانی تیل کی برآمدات میں چالیس فیصد اضافہ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:ایرانی تیل کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس ملک
اپریل
کراچی: دفعہ 144 کے باوجود رواداری مارچ اور ٹی ایل پی احتجاج، 600 افراد کے خلاف مقدمہ درج
?️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی پولیس نے اتوار کو احتجاج کے دوران دفعہ
اکتوبر