?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں ہے، انہیں ناقص غذا دی جارہی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کا کہا کہنا تھا کہ بشری بی بی اپنے ہی گھر میں ایک کمرے میں قید ہیں، بنی گالہ کو جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنی اہلیہ سے دو ہفتوں سےملاقات نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ان کی اہلیہ سے ملاقات کرانےکے لیے ہم ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے، عمران خان کو پریشان کرنےکے لیے ان کی اہلیہ سے نارروا سلوک کیا جا رہا ہے۔
شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی سےملاقات کی ہدایت کی تھی مگر آج اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے انتہائی نامناسب رویہ اپنایا۔
یاد رہے کہ 16 فروری کو پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرتی ہوئی صحت کے حوالے سے رپورٹس سامنے آنے کے بعد ان کی فوری طور پر طبی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔
بشریٰ بی بی کی ترجمان اور پی ٹی آئی کی وکیل مشال یوسفزئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں بتایا تھا کہ سابق خاتون اول نے اپنے اہل خانہ(بیٹی اور داماد)، عمران خان کی دو بہنوں اور پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے ملاقات کی۔
انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے خوفناک انکشاف کیا کہ اُنہیں کھانے میں ایسڈ ٹائپ(تیزاب جیسا) کچھ دِیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پچھلے 5 دن سے انہیں شدید تکلیف ہے۔
ترجمان کے مطابق بشری بی بی نے بتایا کہ میرے پیٹ میں جیسے آگ لگی ہوئی ہے، منہ اور گلے میں جیسے شدید چھالے ہیں اور میں کچھ کھا نہیں پارہی، صرف سوکھے ٹوسٹ چائے یا پانی میں ڈبو کے کھا رہی ہوں اور شدید تکلیف میں ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی جان کو شدید خطرہ ہے اور مطالبہ کیا کہ اُن کا جلد از جلد میڈیکل چیک اپ کروایا جائے۔


مشہور خبریں۔
بیمار سعودی عالم دین کو رہا کیا جائے:اقوام متحدہ کا سعودی حکام سے مطالبہ
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی معذور افراد کے حقوق سے متعلق کمیٹی نے
جنوری
امریکہ کسی کا نہیں؛روس کا یوکرین کو انتباہ
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب نے یوکرین کو خبردار کیا کہ
نومبر
عراق کے نصراللہ بچے
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراق کی پارلیمنٹ کے رکن مصطفی سند نے وزارت صحت
اکتوبر
وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آذربائیجان میں رابطہ، علاقائی امن پر تبادلہ خیال
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام
مئی
الجزیرہ نے اس گولی کی تصاویر حاصل کیں جو شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کا سبب بنی
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: الجزیرہ نیوز نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ اس کی
جون
لوکاشینکو نے پوتن کو قتل کرنے کی سازش کا انکشاف کیا
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: بیلاروس کے صدر نے زیلنسکی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا
لبنان کے خلاف ہر حملے کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا:سید حسن نصراللہ
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے جواب میں لبنان
مارچ
صہیونی یونیورسٹیوں نےکی ہڑتال تیاری کی
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں بدامنی کے بعد میڈیا نے اس حکومت کی
اگست