?️
لاہور (سچ خبریں) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت ہر محکمہ میں اصلاحات لے کر آئی ہے جس کے ثمرات سے قوم فائدے اٹھ ارہی ہے، وزیراعلیٰ کی قیادت میں آگے بڑھتا، ترقی کرتا اور مافیا کوروندتا پنجاب قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے عثمان بزدار کی پرعزم قیادت میں ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی، محکمہ معدنیات پنجاب نے مالی سال 2020-21 میں رائلٹی کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی قیادت میں محکمہ معدنیات نے تاریخی کامیابی سمیٹتے ہوئے پہلی بار 10.19 ارب روپے کی ریکارڈ وصولیاں کیں، ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 58 کروڑ روپے وصول ہوئے، بزدار حکومت ہر محکمہ میں اصلاحات لیکر آئی ہے، جس کے ثمرات سے قوم مستفید ہو رہی ہے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اداروں کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کی بجائے ان کو آزاد اور مستحکم بنایا جا رہا ہے، اپوزیشن میں ایک نہیں درجن بیانیے چل رہے ہیں، ان سے کوئی خطرہ نہیں۔چوہدری سرور نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی انتقام پر نہیں آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہی ہے۔
وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا اور ویژن نہیں، عوام حکومت کیساتھ ہیں، آزاد کشمیر میں تحر یک انصاف کی جیت عوام کا حکومتی پالیسوں پر اعتماد ہے، تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان آئینی مدت پوری کرینگے۔


مشہور خبریں۔
تھامس فریڈمین: غزہ میں نیتن یاہو کی جنگ اسرائیل کو خودکشی کی طرف لے جا رہی ہے
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ممتاز امریکی مصنف اور نظریہ نگار تھامس فریڈمین نے یہ
اگست
ہم ہر حال میں فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے: یمن
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: یمن کے انصاراللہ موئنہ حکومت کے نائب وزیراعظم جلال الرویشان نے
جون
شیخ رشید کا بجلی کا بِل کتنا آیا کہ شکوہ کیا؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ
جون
شام کے خلاف اور امریکی سازش
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: روسی خارجہ انٹیلی جنس سروس نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی
ٹک ٹاک میں پہلی بار بڑی تبدیلی
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے 7 سال
جولائی
مزاحمت کے محور کو کمزور کرنے کے مقصد سے ٹیمکن فاؤنڈیشن بند
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے توقع کے مطابق
فروری
خوشبو سے خصلت نہیں بدل سکتی
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی سیاسی تجزیہ کاروں کی ایسوسی ایشن کے رکن میس
دسمبر
قندھار ائرپورٹ پر راکٹ حملہ
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:جنوبی افغانستان کے شہر قندھار کےہوائی اڈے کے حکام کا کہنا
اگست