🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ کی تحقیقات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ براڈشیٹ کی تحقیقات عوام کے سامنے آنی چاہئے،اب وفاقی کابینہ نے بھی براڈشیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ وزیراعظم اور وزرا کو براڈ شیٹ تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا براڈشیٹ کی تحقیقات عوام کےسامنےآنی چاہئے۔
یاد رہے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعیدشیخ کی سربراہی میں قائم براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ براڈشیٹ کمپنی کی 15 لاکھ ڈالر رقم کی غلط ادائیگی کی گئی، غلط شخص کو ادائیگی ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکہ ہے، ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جا سکتا۔
رپورٹ کے مطابق کہ وزارت خزانہ، قانون، اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہو گئیں جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے اندراج کا حصہ غائب ہوگیا۔براڈشیٹ کمیشن نے آصف زرداری کےسوئس مقدمات کاریکارڈکھولنے کی بھی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب ریکارڈ کو ڈی سیل کرکےجائزہ لے کہ اسکا کیا کرنا ہے، سوئس مقدمات کا ریکارڈ نیب کے اسٹور روم میں موجود ہے۔
مشہور خبریں۔
بن گوئر نے کابینہ گرانے کی دھمکی دی
🗓️ 5 جون 2024سچ خبریں: صیہونی ریڈیو نے اس حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر کے
جون
قطر اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک گفتگو میں کیا ہوا؟
🗓️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:قطر اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کا ایک نیا دور
اکتوبر
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
🗓️ 20 اگست 2022شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری
اگست
نااہلی کی مدت سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت آج ہوگی
🗓️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن ایکٹ کے بعد تاحیات نااہلی برقرار رہے گی
جنوری
قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹاجائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب
🗓️ 19 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام
اپریل
وزیر اعظم اسمبلی میں آکر میری کارگردگی کے بارے میں بتائیں
🗓️ 27 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے صدر اور وزیر تعلیم بلوچستان
اپریل
پی آئی اے کا پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا پروازوں کا اعلان
🗓️ 15 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) پی آئی اے مارچ کے آخری ہفتے میں کراچی
فروری
صیہونی سیف القدس جنگ کی عظیم فتح کو ہلکا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:حماس
🗓️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے
جولائی