?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ نئی مالی سال کے بجٹ میں عوام کو گمراہ کیا گیا، بجٹ 26-2025 میں عوام کے گلے پر چھری پھیری گئی ہے،گزشتہ 3 سالوں کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میری بجٹ تقریر کا مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا، قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی، ہماری جماعت کی ایران کے حق اور اسرائیل کی مخالفت میں قرارداد کو بھی براہ راست نشر نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ’ورچوئل مارشل لا‘ لگا ہوا ہے، یہاں نہ آزادی اظہار کی اجازت ہے اور نہ ہی جمہوریت، جس طرح ہمارے حقوق کو سلب کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ وفاقی حکومت کا 6 ہزار 500 ارب روپے خسارے کے ساتھ نئی مال سال کا بجٹ اطلاق سے قبل ہی اپنی موت آپ مر جائے گا، وزارت خزانہ میں بجٹ لانے سے قبل خسارے کا سائز، آمدن کا تخمینہ، ایکسچینج ریٹ کیا ہوگا اس کا اندازہ لگایا جاتا ہےکیونکہ اس میں قرضوں کی سود کے ساتھ واپسی اور اپنے اخراجات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے ٹریڈ بیلنس پر بھی دھیان رکھنا ہوتا ہے، تاہم یہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایران-اسرائیل کشیدگی کے پہلے دن ہی تیل کی قیمت 64 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 74 سے 75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے، مستقبل میں تیل کی عالمی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
رہنما پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی درآمدات کا 25 فیصد خرچ پیٹرولیم مصنوعات پر ہوتا ہے، یہ خرچہ اگر خطے کی موجودہ صورتحال میں بڑھے گا تو پھر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی اوپر جائے گا جس سے روپے پر مزید دباؤ آنے کا امکان ہے، پاکستان کو 7 ہزار 500 ارب سے 8 ہزار ارب روپے کے قرض بمعہ سود واپس کرنے ہیں جس سے وفاق کا بجٹ ختم ہو جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران-اسرائیل جنگ کے دوران امریکا کی 2 سے 3 نیوکلیئر سب میرینز پھر رہی ہیں، ایران نے بھی جوابی کارروائیوں کی دھمکی دے رکھی ہے۔
عمر ایوب خان نے کہا کہ دنیا بھر میں یومیہ خام تیل کی پیداوار 8 کروڑ 20 لاکھ بیرل ہے، جس میں سے ایران کا حصہ 35 سے 40 لاکھ بیرل ہے جب کہ تیل کی یومیہ کھپت 10 کروڑ 40 لاکھ بیرل ہے۔
انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں خام تیل کا 1.2 ارب بیرل کا ذخیرہ موجود ہے جو کہ صرف 10 سے 12 دن کے لیے کافی ہے، ان حالات میں پاکستان کا کیا شیئر ہوگا یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا تو ہمیں بتایا گیا کہ حکومت متبادل جگہوں سے تیل کی خریداری کرے گی، کیا وہ تیل افغانستان اور تاشقند سے جہاز کے ذریعے لائیں گے؟ ان کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وفاقی حکومت روز مرہ کے اخراجات کو نئے مالی سال کے لیے تقریباً 5 ہزار 300 ارب سے کم کر کے 2 ہزار 400 ارب روپے تک لے آئی ہے، جب میں نے متعلقہ افراد سے پوچھا تو انہوں نے کہا یہ غلطی ہوگئی ہے، یہ کون سے غلطی ہے جس میں اربوں روپے کو کم کر دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
ایران اور اسرائیل کی جنگ کا پی کے کے پر اثرات
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: اس وقت ترکی کے میڈیا اور اخبارات میں کوئی ایسا
جون
قوم سازی منصوبے کا اختتام ، وہ سبق جو امریکہ کو سیکھنا چاہیے
?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنےملک کی طویل ترین جنگ کے
ستمبر
صنعا: غزہ کے خلاف نسل کشی میں ٹرمپ کا براہ راست کردار ہے
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ عبدالواحد ابو راس نے غزہ
اکتوبر
امریکہ میں بے گھر افراد میں سے ایک تہائی کیلیفورنیا کی سڑکوں پر
?️ 16 مئی 2023سچ خبریں:2022 تک، امریکہ کی کل بے گھر آبادی کا ایک تہائی
مئی
کورونا:کیسز کی یومیہ شرح میں دن بدن اضافہ
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس ملک میں تیزی سے پھیل
جنوری
افغان خواتین اکیلے جہاز کا سفر نہیں کرسکتیں:طالبان
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغان خواتین بغیر اپنے محرم
مارچ
صیہونی پولیس سربراہ کے مستعفی ہونے کا امکان
?️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کی وزارت کے عہدے پر بنیاد
دسمبر
پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری، ڈالر مزید ایک روپے 8 پیسے سستا
?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے،
اکتوبر