بجٹ کے بعد بھی مہنگائی میں اضافہ

مہنگائی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بجٹ کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 15.29 فیصد ہو گئی ہے۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران آلو، ٹماٹر، آٹا، انڈے، لہسن، پیاز، تازہ دودھ، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، ایل پی جی، باسمتی ٹوٹا چاول، صابن، سرسوں کا تیل ،چائے کی پتی ،آٹا اور چکن سمیت مجموعی طور پر21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، چینی، دال مونگ، دال چنا، دال ماش اور دال مسور سمیت7 اشیا سستی ہوئیں،23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق کہ ہفتہ وا بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر14.56فیصدایل پی جی 8.64فیصد، چکن11.43فیصد،پیاز8.38 فیصد، آلو1.21فیصد, لہسن 6.97فیصد اورگھی5.36 فیصد، ککنگ آئل1.31فیصد مہگا ہوا جبکہ دال مونگ3.79فیصد،دال مسور 0.26فیصد، دال چنا0.71فیصد ،دال ماش 0.45فیصد اور چینی0.12 فیصد سستی ہوئی۔

وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ24جون کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ(ایس پی آئی) کے لحاظ سے گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح15.29فیصد رہی تاہم اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں پیوستہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح0.82فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب فاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے انتخابات سے قبل جتنے وعدے کئے 3سال میں پورے کردئیے، ہم نےبے روزگاری ختم کی، مہنگائی میں کمی کی، تاریخی منصوبے شروع کئے ،پولیس اور پٹوری کی سیاست کا مکمل خاتمہ کیااور 100 سال سے لٹکا نہری منصوبہ شروع کردیا، اب تنقید کا کوئی جواز نہیں۔

مشہور خبریں۔

ایلون مسک کی بائیڈن پر کڑی تنقید، وجہ؟

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: ایلون مسک نے X سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام

غزہ کی تازی ترین صورتحال

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کہ اس حکومت کے اکثر

جاپان میں 6.0 شدت کا زلزلہ

?️ 4 اگست 2021سچ خبریں:جاپان کے مشرقی ساحل کو 6.0 شدت کے زلزلے اور اس

وزیر اعظم کا سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن سے متعلق تحقیقات کا اعلان

?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ماضی میں سڑکوں کی تعمیر

ہم روس کے ساتھ مکمل تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں: کشیدا

?️ 17 جنوری 2022سچ خبریں:  جاپانی وزیر اعظم Fumio Kishida نے پیر کو پارلیمنٹ سے

82 سال قبل لاہور کے منٹو پارک میں ایک تاریخی قرارداد منظور ہوئی

?️ 23 مارچ 2022لاہور ( سچ خبریں )آج سے 82 سال پہلے 23 مارچ 1940

میں کھل کر کہہ رہا ہوں کہ جو آرمی چیف کہہ دے عدالتوں سے وہی فیصلے آتے ہیں، اعتزاز احسن

?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے معروف وکیل چوہدری اعتزاز احسن کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے