بجٹ کی تیاری شروع کردی، تاجروں کی مشاورت سے بجٹ بنا رہے ہیں، وزیر خزانہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے معاشی استحکام آ چکا ہے، ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اچھے مقام پر کھڑی ہے، معاشی اشاریے درست ہیں، کرنسی میں استحکام ہے، اس سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی، ہم تاجر برادری کے ساتھ گفتگو کر کے بجٹ پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی اصلاحات پر بھی کام جاری ہے، ٹیکس اتھارٹی میں اصلاحات لارہے ہیں تاکہ لوگ ٹیکس پسند کریں، مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور سیلری کلاس طبقے پر بوجھ پڑا ہے، تمام شعبوں کو معیشت میں اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی لحاظ سے ہم آگے کی طرف بڑھ رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا، گروتھ کو تسلسل کیساتھ آگے لیکر جانا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سٹہ بازی نہیں چلے گی، ہم اسے سپورٹ نہیں کریں گے، سعودی عرب، دبئی، واشنگٹن اور دیگر ممالک سے ہو کر آیا ہوں، مجھے کہیں بھی اوورسیز کی ناراضگی نظر نہیں آتی، ہم اوورسیز پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں، امید ہے اس سال ترسیلات 35 ارب ڈالر کے قریب ہوجائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، حکومت جو کام کر رہی ہے وہ اپنی جگہ ہے، اصل کام پرائیویٹ سیکٹر کو کرنا ہے، اس ملک کو پرائیویٹ سیکٹر نے ہی آگے لیکر جانا ہے، ہمیں پالیسی فریم ورک اور پالیسی کے تسلسل سے پرائیویٹ سیکٹر کو سپورٹ کرنا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری مکمل سپورٹ اوردعائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، پاکستانی کرکٹ ٹیم کھل کر اور جم کر کھیلے۔

مشہور خبریں۔

شمالی کوریا روس کی حمایت کیوں کرنا چاہتا ہے؟

?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم

لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم کی قیمت کے خلاف درخواست دائر

?️ 6 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں

کشیدگی پیدا کرنے پر عرب پارلیمنٹ کی صیہونیوں کی تنقید

?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کی طرف سے مغربی کنارے میں

فلسطینی مزاحمتی خاندان پر دباؤ ڈالنے کے لیے اسرائیل اور ابو مازن کے درمیان مشترکہ منصوب

?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں:فلسطینی خود مختار اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس (ابومازن) کے

دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں: آرمی چیف

?️ 26 نومبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ محنت سے

پوپ لیو: "مطلق طاقت” کا وہم ایران کے خلاف جنگ بھڑکانے کا سبب بنا

?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں: کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ لیو چہاردہم نے ایران کے

کبریٰ خان کی جانب سے شادی سے متعلق اہم خیالات کا اظہار

?️ 27 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے شادی سے

سعودی خفیہ ایجنسی کے 500 افسروں کی مکمل معلومات جلد منظر عام پر

?️ 5 اکتوبر 2026سچ خبریں: یمن سے وابستہ ایک ہیکر گروپ نے اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے