?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ایجنڈا ہے کہ آئندہ آنے والے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ تیاری کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے، ہم نے پچھلے بجٹ میں آئی ٹی، زراعت، یوتھ پروگرام، ایکسپورٹ ڈریون، سولرائزیشن کا پورا اسٹرکچر دیا تھا، اس دفعہ اس کا ایجنڈا یہ ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے، دولت امیر طبقے سے غریبوں کی طرف منتقل ہو، جن چیزوں کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے، اس کا ریلیف براہ راست عوام تک پہنچے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جن اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں جیسے آٹا، گندم، کوکنگ آئل، پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں ہیں، پہلے ہم نے کسان پیکج دیا، اب اس کی دوسری قسط میں برآمدات، آئی ٹی، انرجی اور پاور کا سیکٹر، سولرائزیشن، نوجوانوں کے لیے بہت بڑا پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے اس بجٹ میں، اس حوالے سے حتمی تجاویز کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت وزیراعظم کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں تباہ شدہ معیشت کو مثبت اعشاریے میں تبدیل کرنا، معیشت کے استحکام کی سمت ٹھیک کرنا اتحادی حکومت کا تعمیری کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی ملک میں معاشی استحکام اْہی نہیں سکتا جب تک کہ وہاں سیاسی استحکام ہو، معیشت کا استحکام براہ راست سیاسی استحکام سے جڑا ہے، یہ دونوں چیزیں آپس میں باہم منسلک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018 تک جو ترقی کا سفر تھا جس میں مہنگائی میں، سی پیک کا آغاز، آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل ہوئی، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، یہ سب نواز شریف کے وژن کے مطابق ہوا، کیونکہ انہوں نے تمام صوبوں میں سیاسی استحکام کے لیے وہاں اکثریت حاصل کرنے والی جماعتوں کو حکومت بنانے کا موقع دیا جب کہ اس وقت میں ایک مائنڈ سیٹ اسی طرح گالیا دیتا تھا۔


مشہور خبریں۔
سعودی نظام سیاسی وجوہات کی بنا پر بعض مسلمانوں کو حج سے محروم کر رہا ہے : انصار اللہ
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی
جولائی
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے استعفیٰ دے دیا
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے
ستمبر
عازمین حج کے لیے سعودی ایئر لائنز کی تعداد میں اضافہ
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سعودی ایئرلائنز کے سرکاری ترجمان نے اس سال حج کے سیزن
مئی
پاکستان کے پہلے گرین یورو کا باضابطہ اجرا کردیا گیا
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے پہلے گرین یورو کا باضابطہ اجرا
مئی
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے خصوصی نشست، ملکی دفاع کی اہمیت پر گفتگو
?️ 15 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل
نومبر
فلسطین پر آسٹریلیا کے فیصلے کا خیر مقدم
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں آسٹریلیا کے وزیر
اگست
قابضین کے لیے سیاہ دن انتظار کر رہے ہیں: فلسطینی استقامت
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی استقامتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے صیہونی غاصبوں اور پناہ
مئی
غزہ میں جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی تفصیلات
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر ہونے والے بے
ستمبر