بجلی کے زائد بلوں سے متعلق عوامی شکایات کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے بلوں سے متعلق شکایات پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خرم دستگیر اور احد چیمہ سمیت دیگر اعلٰی حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نے بجلی کے زائد بلو ں سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا،جبکہ متعلقہ حکام کو بجلی کے بلوں پر فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اپنی عوام سے ہمیشہ سچ بولنے کے عہد پر قائم ہوں،خادم پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی عوام کو جوابدہ ہے،عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھوں گا۔ ادھر گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ کیا،اس ضمن میں وزیر اعظم کو زرعی اصلاحات کیلئے مختلف شعبوں کی 8 سب کمیٹیوں کی سفارشات پیش کی گئیں۔
زرعی اصلاحات کے لیے سفارشات میں قلیل، وسط اور طویل مدتی جامع منصوبہ بندی شامل کی گئی۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر کسانوں کو ضروری سہولیات فراہم کرے گی اور کسانوں کو کم لاگت پر بروقت معیاری بیج، کھاد کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ مقامی سطح پر معیاری بیج کی پیداوار کے لیے زرعی تحقیقی اداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو جدید مشینری اور قرضوں میں سہولت کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ گندم کی فصل کی بوائی سے پہلے پیداوار میں فی ایکڑ یقینی اضافے کے اقدامات اٹھائے جائیں اور یقینی بنایا جائے کہ زرعی پیداوار پر حکومت کی طرف سے سبسڈی کسانوں تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی منصوبہ بندی کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے اور کسانوں کو زراعت کے بین الاقوامی سطح پر رائج جدید طریقہ کار سے روشناس کروانے کے لیے جامع آگاہی مہم چلائی جائے۔

مشہور خبریں۔

غزہ 2025 کے لیے ٹرمپ کے منظرنامے کیا ہیں؟

?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے ساتھ، اس نے اپنے

26ویں ترمیم کی بنیاد ایک خط ہے جس نے ملک کا نظام بدل دیا، جسٹس محسن اختر کیانی

?️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر

انگلینڈ کا اسرائیل کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کیلئے اسٹارمر کے نام خط

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: جرمنی کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے غزہ پٹی میں

امریکی دباؤ اور جارحیت کے خلاف یمنیوں کی حیرت انگیز استقامت 

?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:واشنگٹن کی جانب سے یمن کو زیر کرنے کے لیے

غزہ اسپتال پر صیہونی بمباری پر روس کا ردعمل

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ غزہ کے ایک

الجولانی کے سابق مرکز میں اجتماعی قبریں دریافت

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ادلب کے نواحی علاقوں،

بشار الاسد نے ماسکو میں پناہ لی

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک روسی ٹی وی چینل نے کریملن محل کا حوالہ

روس نے یوکرائن کی سرحد پر تعینات فوج کو واپس بلانے کا اعلان کردیا

?️ 23 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے روس نے یوکرائن کی سرحد پر تعینات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے