?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) مہنگائی میں نہ ختم ہونے والے اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں کیونکہ سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور کے الیکٹرک نے ملک میں گرمی کی لہر کے دوران اپنے صارفین سے تقریباً 30 ارب روپے مزید وصولی کے لیے کلیئرنس طلب کی ہے۔
اپنی الگ الگ ٹیرف درخواستوں میں، ڈسکوز جولائی کے بل میں اپنے صارفین سے 27 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ کے الیکٹرک نے مئی میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تقریباً 2.8 ارب روپے وصولی کی کوشش کی ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے متعلقہ ٹیرف کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 5 جولائی کو سماعت طلب کر لی ہے۔
اگر منظوری دی گئی تو ڈسکوز مقامی سستے ایندھن سے 56 فیصد سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کے باوجود مئی میں استعمال ہونے والی بجلی پر 2.054 روپے فی یونٹ اضافی چارج کرے گا، جو اپریل کے مقابلے میں 54 فیصد سے کچھ زیادہ ہے، دوسری جانب کے الیکٹرک جولائی میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تقریباً 2.78 ارب روپے جمع کرنے کے لیے صارفین سے 1.495 روپے فی یونٹ اضافی لاگت وصول کر سکے گا۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کی موجودہ درخواستوں کی ایک اہم وجہ پن بجلی کی پیداوار کی نسبتاً کم دستیابی ہے (27 فیصد باسکٹ شیئر) اور اس کے نتیجے میں مجموعی طور پر بجلی کی فراہمی میں درآمدی ایل این جی پر مبنی پیداوار کے حصے میں اضافہ ہے جس کا پیداواری لحاظ سے 24.33 فیصد کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔
تیسرا سب سے بڑا حصہ کوئلے پر مبنی پیداوار ہے جس سے مئی میں 16.78 فیصد بجلی پیدا ہوئی تاہم پیداوار کا یہ حصہ اپریل میں 18 فیصد کے مقابلے میں کچھ کم تھا جبکہ جوہری پیداوار اپریل میں 19 فیصد اور فروری میں 24.28 فیصد رہی اور اس کے مقابلے مئی میں یہ کم ہو کر 12.6 فیصد رہ گئی، مئی میں مجموعی قومی پاور گرڈ میں ہائیڈرو پاور جنریشن کا حصہ 26.96 فیصد رہا جو ایک ماہ قبل 24 فیصد تھا، ہائیڈرو پاور میں ایندھن کی کوئی قیمت نہیں ہے، مقامی گیس سے بجلی کی ترسیل مئی میں 10.35 فیصد رہی جو اپریل اور فروری میں بالترتیب 12 اور 11 فیصد رہی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فرنس آئل پر مبنی بجلی کی پیداوار میں ایندھن کی لاگت مئی میں 23.24 روپے فی یونٹ رہی اور ایل این جی پر مبنی پیداوار کی فی یونٹ ایندھن کی لاگت 24.5 روپے سے کم تھی، تاہم حکام نے ایل این جی سے 24.33 فیصد کے مقابلے فرنس آئل پر مبنی پیداوار سے صرف 1.96 فیصد حصہ پیدا کیا۔
حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ڈومیسٹک گیس سے بجلی کی پیداواری لاگت مئی میں بڑھ کر 12.45 روپے فی یونٹ ہو گئی جو دو ماہ قبل 10.07 روپے فی یونٹ تھی، فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت تقریباً 23.24 روپے فی یونٹ رہی جو چند ماہ قبل 34 روپے فی یونٹ تھی، کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداواری لاگت بھی ایک ماہ قبل 12.3 روپے کے مقابلے 10.5 روپے تک گر گئی۔


مشہور خبریں۔
21 ملین سے زائد زائرین کی کربلا میں موجودگی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:روضہ حضرت عباس کی انتظامیہ نے کربلا میں داخل ہونے والے
ستمبر
2023 میں اسرائیل سے ریورس مائیگریشن کا سب سے زیادہ ریکارڈ
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے شماریاتی مرکز کا حوالہ دیتے ہوئے واللا نیوز
ستمبر
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی برادری سے اپیل
?️ 30 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری پر
اگست
وزیر اعظم عمران خان کا کسانوں کی مدد کرنے کا اعلان
?️ 15 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کسانوں کی مدد کرنے
اکتوبر
چین نے خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام دے دیا
?️ 23 جون 2025بیجنگ: (سچ خبریں) چین نے انقلابی قدم اٹھا کر دنیا کو حیران
جون
سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
?️ 26 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کے
جنوری
وال اسٹریٹ جرنل: امریکا نے یوکرین پر روس کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: جہاں وائٹ ہاؤس نے یوکرین کو 3,350 طویل فاصلے تک
اگست
مخالفین نے پی ٹی آئی انٹرا-پارٹی انتخابات کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کو اس کے مخالفین نے انٹرا
دسمبر