?️
اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے ایک بار پھر صارفین پر بجلی بم گرادیا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے،فیصلے سے صارفین پر 113 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ڈسکوز کے مئی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں چئیرمین نیپرا انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت عوامی سماعت ہوئی۔
سی پی پی اے نے موقف اختیار کیا تھا کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے بجلی 33 روپے67 پیسے فی یونٹ میں پیدا ہوئی، مقامی گیس سے 10 اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔
سماعت کے دوران سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ عالمی سطح پر فیول کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں، جولائی کے آخر کے لئے 42 ڈالر کی قیمت پر ایل این جی کارگوز مل رہے ہیں، موجودہ ملکی حالات میں انھیں خریدنا ناممکن ہے۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہمیں بجلی نہ بنانے پر لوڈشیڈنگ اور بجلی بنانے پر مہنگی والی صورتحال ہے۔ اللہ کا واسطہ ہے کہ اب درآمدی فیول پر پلانٹس نہ لگائیں۔
نیپرا علامیہ کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی، ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ بنتا ہے، اس سے قبل اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 3 روپے 91 پیسے فی یونٹ جولائی میں زیادہ چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق بھی صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
مشہور خبریں۔
برکس اجلاس میں کثیر الجہتی تعاون اور اقتصادی ترقی پر زور
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں: برکس ممالک اور ان کے شراکت داروں کے نمائندوں
جولائی
نیتن یاہو نے امریکہ سے اسرائیل شام مذاکرات میں ثالثی کی درخواست کی
?️ 12 جون 2025ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے دو اسرائیلی حکام کے حوالے سے
جون
یمن میں اب تک 4 امریکی جارحیت کا اعلان
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی فوج یمن پر اب
جنوری
افغانستان سے انخلا کے بعد نیٹو نے ایک اہم خلیجی ملک سے فوجیوں کی تربیت کے لیئے اڈہ مانگ لیا
?️ 15 جون 2021جرمنی (سچ خبریں) افغانستان سے انخلا کے بعد نیٹو نے ایک اہم
جون
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جارحیت جاری، عرب لیگ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
?️ 10 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جانب
مئی
2022 کے آغاز سے اب تک 20000 یمنی بے گھر :اقوام متحدہ
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت(IOM)کا کہنا ہے کہ
فروری
مغربی کنارے میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر موتی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا
جولائی
شہید ہنیہ کی شہادت کی رات کیا ہوا ؟
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: ایران میں حماس کے نمائندے نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت
اگست