بانی پی ٹی آئی کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بڑا دو ٹوک پیغام دیا ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیا گیا اس کومذاق سمجھیں گے تو نقصان اٹھائیں گے۔ حکومت نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی تائید کی ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کے بیانیے کو بھارت، افغانستان اور پی ٹی آئی کے میڈیا نے ایک ساتھ اٹھایا۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنی بہن سے ملاقات کے بعد جو ٹوئٹ آیا اور جو الفاظ استعمال ہوئے اس کے بعد فیصلہ ہوگیا۔

انھوں نے کہا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جلسے میں جو باتیں کی گئیں ان کو پیغام مل جائے گا اور بڑی قوت سے ملے گا، یہ لوگ اس قسم کی حرکتیں کرکے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں، ان کا انجام ایم کیو ایم اور بانی ایم کیو ایم سے مختلف نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ عنقریب پاکستان تحریک انصاف اور اڈیالہ تحریک انصاف ہونے والا معاملہ نظر آ رہا ہے، پی ٹی آئی کی اکثریت اس پاگل پن کا حصہ نہیں بنے گی، آج ایم کیو ایم لندن اور بانی ایم کیو ایم کدھر ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت چھپانے کیلئے گوگل اور ایپل نے میپس میں ٹریفک دکھانا بند کردی

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیز ایپل اور گوگل نے اسرائیلی فوج کی

ہم نے ابھی تک شام میں اپنی افواج کو نشانہ بنائے جانے کا بدلہ نہیں لیا ہے

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:  معتبر ذرائع نے بتایا کہ ہم نے ابھی تک شام

سعودی عرب ایران کی ہمسایگی پالیسی میں اہم مقام رکھتا ہے : عراقچی

?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران اور

وزیر اعظم نے حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا

?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نےان تمام حل شدہ

امریکہ قازقستان سے کیوں دور رہے؟

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:  وسطی ایشیائی امور کے ماہر اناطول لیون نے وجوہات بتاتے

اردوغان کی جسمانی حالت کے بارے میں افواہیں غلط

?️ 13 جون 2023سچ خبریں:ترکی کے کھیل اور نوجوانوں کے وزیر عثمان اشکنبک نے گزشتہ

یمنی عوام کو مزید پریشان کرنے والی جنگ بندی ناقابل قبول: یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ جنگ بندی

اسلام آباد میں شہد کی مکھیاں پالنے اور ہنی بورڈبل 2021 کی منظوری دی گئی

?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے