بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام قانونی سہولیات دی جارہی ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر شیری رحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے شہدا کے لیے ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی، جبکہ اسلام آباد کے جی سیون ٹو گیس لیکج واقعے میں جاں بحق افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اڈیالہ جیل سے متعلق تفصیلات ایوان کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے زیر انتظام ہے اور وفاق کا اس پر کوئی اختیار نہیں۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقاتوں اور فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق مکمل رپورٹ فائل کی ہے، جسے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی تفصیل شامل ہے۔

وفاقی وزیر قانون کے مطابق رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں نہیں رکھا گیا، قیدیوں سے مشقت نہیں لی جاتی اور انہیں سروس اسٹاف سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قیدی مکمل آئسولیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام قانونی سہولیات دی جا رہی ہیں اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتوں کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سزا ہو چکی ہے اور معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

مشہور خبریں۔

دشمن ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا: فواد چوہدری

?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ دشمن ہمارے

وزیرِ اعظم کی مستونگ روڈ پر خود کش حملے کی شدید مذمت

?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مستونگ

ایران اور روس کا امریکہ کو واضح پیغام

?️ 22 جولائی 2025ایران اور روس کا امریکہ کو واضح پیغام امریکی جریدے نیوزویک نے

ٹرمپ کا امریکہ میں معاشی تبدیلیاں لانے کا دعوی

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دورِ

اسرائیلی سیوریج میں اس بار نامعلوم تکنیکی نقائص

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت صحت کی رپورٹ میں حکومت کے سیوریج سسٹم

جنگ بندی سے جنگ کے معاشی مسائل بے نقاب

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: اقتصادی اخبار Calcalist نے بدھ کے روز اپنے شمارے میں

اٹلی کی 400 شخصیات کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا مطالبہ

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: 400 اٹلی شخصیات، ملک کی مشہور انجمن فرماٹیوی کے ارکان

آنے والے مہینوں میں بجلی کی کٹوتی کا امکان:فرانسیسی وزیر اعظم

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:فرانس کے وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ ان کے ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے