باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک خارجی ہلاک، دیگر فرار

?️

باجوڑ: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک خارجی ہلاک ہوگیا، جس کے دیگر ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے باجوڑ کے علاقے میں خارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران فورسز نے شاہی تنگی جنگل میں موجود خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی جہاں خارجیوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خارجی ہلاک اور دیگر زخمی خوارجی علاقے سے فرار ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی مقامات کو بھی کلیئر کر دیا، علاوہ ازیں اس کارروائی کے دوران خارجیوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے گئے، ان کارروائیوں کے ذریعے پاک فوج اور سکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری طرف صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم کی جانب سے نشاندہی کے بعد جھڑپ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران گیس پائپ لائن پر حملے کا ارادہ رکھنے والے 8 خوارج کو ہلاک کردیا، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم نے دہشت گردوں کی نشاندہی کی تو پائپ لائن بچھانے والے عملے کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر قریبی جنگل میں فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا، خوارج کی یہ تشکیل پائپ پلائن بچھانے والی ٹیم پر حملے کا ارادہ رکھتی تھی۔

مشہور خبریں۔

ترکی میں زلزلہ؛ انسانی حقوق کے دعویداروں کو شام میں زلزلہ سے متاثرین کیوں نظر نہیں آتے؟

?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے جنوبی علاقوں اور شمالی شام میں 7.7 شدت کے

چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا

?️ 30 مئی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا،  یہ

وہ سچ جسے بلنکن چھپا نہ سکا

?️ 15 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ

پی ٹی سی ایل اربوں روپے کی پراپرٹیز کیسے فروخت کررہی ہے؟.قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام

?️ 26 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی

پیارے افضل اور نوری نتھ کے کرداروں کو برے کام کی سزا ملی، حمزہ علی عباسی

?️ 4 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ

ہم اسرائیل کے سوا تمام ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں: شاہ محمودقریشی

?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:پاکستان تمام ممالک کےساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن اس

۱۷۰۰ فلسطینی قیدی آزاد، اسرائیل کے پانچ جیلوں سے منتقلی کا آغاز

?️ 11 اکتوبر 2025۱۷۰۰ فلسطینی قیدی آزاد، اسرائیل کے پانچ جیلوں سے منتقلی کا آغاز

امریکی سینیٹر کا دورۂ تائیوان چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:چینی حکومت کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان نے امریکی سنیٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے