?️
باجوڑ(سچ خبریں)باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کر دی ہے ، تحقیقات کے بعد تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے، دھماکے کے بعد پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار کے علاقے راغگان ڈیم میں ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے ، ڈی پی اوعبدال کا کہنا ہے کہ واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کردی ہے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،ایسے بزدلانہ واقعات سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنےسے دھماکا ہوا، دھماکےکے نتیجے میں بچی اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن جسمانی لحاظ سے دوبارہ صدر بننے کے قابل نہیں:وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر
جون
الیکشن کمیشن نے بیشتر آزاد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیے
?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات کو ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ
فروری
سندھ کا 34 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش، تعلیم کیلئے بجٹ میں 12.4 فیصد اضافہ
?️ 13 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کیلئے کا 34
جون
رائے شماری کے نتائج ظاہر کرتے ہیں: فلسطینیوں میں مزاحمت کی مقبولیت میں اضافہ
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: رام اللہ میں سروے ریسرچ سینٹر کی جانب سے کرائے
مئی
صیہونیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان فلسطینی شہید
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح ایک اور فلسطینی نوجوان کو مغربی
مئی
روس اور شام کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر بات چیت
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے روسی وزیر
دسمبر
فلسطین کے مجاہدین نے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کا حق ادا کیا، سراج الحق
?️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے
اکتوبر
ارشد شریف قتل کیس میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر دی
?️ 13 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ
فروری