?️
اسلام آباد(سچ خبریں) بانی پاکستان اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 146 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر سربراہ مملکت اور سربراہ حکومت سمیت دیگر اہم سیاسی، سماجی، اسپورٹس اور شوبز شخصیات اور قوم نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
بابائے قوم کے یوم پیدائش کے حوالے سے حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ آج پورا ملک بانی پاکستان کی سالگرہ پر انہیں سلام پیش کرتا ہے۔صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بانی پاکستان کی سالگرہ کے موقع پر کی گئی ٹوئٹ میں ان کی قربانیوں کو سراہا گیا۔
صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ محمد علی جناح کے عزم اور بے مثال کردار کی وجہ سے ہی پاکستان کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوا۔
وزیر اعظم عمران خان نے بابائے قوم کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے متعدد ٹوئٹس کیں، جن میں ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو بیان کیا گیا۔
وزیر اعظم کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے کی گئی ٹوئٹس میں لکھا گیا کہ "آج ہم اپنے عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش منا رہے ہیں، یہ ہماری نسل اور ہمارے بچوں کے لیے فخر کی بات ہے کہ وہ ایک آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے،جو قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا”
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی بانی پاکستان کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ وہ عظیم کردار، انسانیت اور رواداری کے رہنما تھے اور دعا ہے کہ ہم بطور قوم ان کے نقش قدم پر چلیں۔
وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی بابائے قوم کو سالگرہ پر سلامی پیش کی اور لکھا کہ پاکستان کے لیے ان کے وژن پر سچا ہونا ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اس سے بہتر اور کوئی طریقہ نہیں ہو سکتا کہ ہم صرف اور صرف کام، کام اور کام کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر جاری کیا گیا خصوصی پیغام بھی شیئر کیا گیا، جس میں انہوں نے بابائے قوم کو ان کی عظیم جدوجہد اور قربانیوں پر سلامی پیش کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بوزدار نے بھی قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عظیم قربانیوں پر انہیں سلام پیش کیا۔
کشمیری رہنما مشعل حسین ملک نے بھی بانی پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں برصغیر کا سب سے اہم رہنما قرار دیا اور لکھا کہ محمد علی جناح نے رواداری اور برابری کا وژن دیا۔
سینیئر صحافی اور اینکر حامد میر نے بھی بابائے قوم کو یوم سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی یادگار تقریر کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور ان کی جانب سے ملک کے دفاع کے لیے ایئر فورس کے قیام کے خیال پر بھی بات کی۔
تجزیہ نکار اور فلاسافر زید حامد نے بھی بانی پاکستان کی تاریخی تقریر کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ جو لوگ سوال کرتے ہیں کہ پاکستان کیوں بنایا گیا؟ انہیں قائد اعظم کی مذکورہ تقریر سننی چاہیے، انہیں ان کا جواب مل جائے گا۔
سابق کرکرٹر شاہد آفریدی نے بھی بابائے قوم کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ان کی قربانیوں پر سلامی بھی دی۔
ٹی وی میزبان، گلوکار و اداکار فخر عالم نے بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر ان کے اقلیتوں سے متعلق بیان کو شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
قومی کرکٹر شعیب ملک نے بھی بابائے قوم کو ان کے یوم پیدائش پر سلامی پیش کی، علاوہ ازیں دیگر متعدد شوبز، اسپورٹس، سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی ان کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پوسٹس میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
حکومتی وزارتوں، اداروں سمیت خانگی ادارو اور عام عوام نے بھی بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر انہیں سلامی پیش کی اور ان کے حوالے سے ٹوئٹر پر دو سے زیادہ ٹرینڈز ٹاپ پر رہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی تازی ترین صورتحال
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کہ اس حکومت کے اکثر
نومبر
شنگھائی تعاون تنظیم؛ ایک آزاد اور انسداد پابندیوں کے مالیاتی بلاک کی تشکیل
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن، جو کبھی علاقائی سلامتی کے طریقہ کار
نومبر
سابق صیہونی وزیراعظم کا نیتن یاھو اور ان کے اہلخانہ پر بہت بڑا الزام
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے لیکوڈپارٹی کے سربراہ بنیامین نیتن
جولائی
کھیلوں میں صیہونی لابی کا فلسطین کی حمایت پر ملائیشیا کو سنگین انتباہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونیوں نے کھیلوں میں لابنگ کی تاکہ ملائیشیا کو کھیلوں کے
جنوری
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی وسیع زمینوں پر قبضہ
?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے میں 14.7 ہیکٹر فلسطینی اراضی پر
اپریل
اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ سے ہٹایا جائے،لیگی رہنماؤں کا پارٹی قیادت سے مطالبہ
?️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹایا
فروری
روس نے زرکان ہائپرسونک میزائلوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کی
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: ہفتہ 20 اگست کو روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو
اگست
نیوزیلینڈ اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط
?️ 22 دسمبر 2025نیوزیلینڈ اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط نیوزیلینڈ اور بھارت
دسمبر