?️
اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، گزشتہ روز لگنے والی کرونا ویکسین کی سب سے بڑی یومیہ تعداد نے ریکارڈ قائم کردیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 14 لاکھ 5 ہزار 352 ویکسین ڈوزز لگائی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 14 لاکھ 5 ہزار 352 ویکسین ڈوزز لگائی گئیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ یہ ایک روز میں لگنے والی کرونا ویکسین کی سب سے بڑی یومیہ تعداد ہے۔ ملک میں اب تک ساڑھے 5 کروڑ سے زائد کرونا ویکسین ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
یاد رہے کہ ملک میں اب تک 4 کروڑ 14 لاکھ 77 ہزار 587 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 61 لاکھ 71 ہزار 867 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 118 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 788 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 838 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہوگئی۔


مشہور خبریں۔
ہمیں اپنی دفاعی تیاری کو دوگنا کرنا چاہیے: مادورو
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ہم ترقی
اکتوبر
جنگ صیہونی حکومت کے لیے کیسی جا رہی ہے؟
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف کا اعتراف کیا کہ اسرائیلی
اکتوبر
پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ نہیں کررہا، جوہری صلاحیت دفاع کیلئے ہے۔ خواجہ آصف
?️ 15 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان
اگست
وزیر اعظم حکام کو عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں، صدر مملکت کا خط
?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز
مارچ
پیوٹن جیت نہیں سکتے: جرمن چانسلر
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین میں روس کی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے
ستمبر
وزیر اعظم نے این سی او سی کو سراہا
?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) امریکی جریدے دی اکنامسٹ کی جانب سے عالمی وبا
جولائی
اسرائیل کی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کبھی فراموش نہیں کریں گے، ایرانی سفیر
?️ 26 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم
جون
پہلی بار حکومت عوامی مسائل کو حل کر رہی ہے: فرخ حبیب
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
اگست