?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 21 گریڈ کے افسر غلام نبی میمن کے تبادلے کا اطلاق فوری ہوگا ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل کراچی غلام نبی میمن کا تبادلہ کرکے اسپیشل برانچ سندھ میں ایڈیشنل آئی جی تعینات کردیا گیا۔
اس کے علاوہ ایک علیحدہ نوٹیفکیشن میں اسپیشل برانچ سندھ کے افسر عمران یعقوب منہاس کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کردیا گیا جس کا اطلاق بھی فوری ہوگا۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی کے مہینے میں وفاق نے حکومت سندھ کو آگاہ کیا تھا کہ اسے وفاقی حکومت کے ایک کام کے لیے کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام نبی میمن کی خدمات درکار ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ کو ارسال کردہ مراسلے میں لکھا گیا تھا کہ ‘وفاقی حکومت کے ایک کام کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو غلام نبی میمن (پی ایس پی/گریڈ 21) کی خدمات درکار ہیں’۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ درکار خدمات اس افسر کے لیے بھی ‘فائدہ مند’ ہوں گی کیوں کہ گریڈ 22 میں ترقی کے لیے متنوع تجربے کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پر سروسز ‘اہم نکات’ سمجھی جاتی ہے کہا گیا کہ اس لیے حکومت سندھ کے پاس مذکورہ افسر کی اضافی سروسز سے ان کی ترقی کے پہلو متاثر ہوسکتے ہیں۔
خط میں نشاندہی کی گئی کہ حال ہی میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے افسران کو ترقی دی ہے اور حکومت سندھ میں متعدد اسامیوں پر ایک گریڈ 21 کا افسر ہے۔
خیال رہے کہ سندھ حکومت کو غلام نبی میمن کی خدمات 22 اپریل 2019 کو حاصل ہوئی تھیں اس وقت وہ انٹیلی جنس بیورو میں کام کررہے تھے اس کے علاوہ انہوں نے برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن میں 3 سال تک فرائض بھی انجام دیے تھے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل اندر سے ٹوٹ رہا ہے: عاموس یادلن
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے سربراہ عاموس یادلن نے اس
مارچ
ٹرمپ کی ہیرس پر تنقید؛ وجہ؟
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: 2024 کے انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے
اکتوبر
’آئی ایم ایف پروگرام کیلئے پاکستان کو امریکی حمایت حاصل تھی‘
?️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اشارہ
جولائی
آذربائیجان میں گیس، بجلی، پانی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان کی ٹیرف کونسل نے 2 جنوری کو اعلان
جنوری
دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت کیوں ہے؟
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت
جنوری
مقبوضہ کشمیر میں دو سال سے محصور کشمیری اور عالمی برادری کی شرمناک خاموشی
?️ 12 اگست 2021(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتہاپسند حکومت کی جانب سے دو
اگست
ایران ایک عظیم علاقائی طاقت ہے: چینی وزیر خارجہ
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری علی اکبر
ستمبر
امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات کی سطح
?️ 12 جون 2021سچ خبریں:روسی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے مابین
جون