?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 175 مظفر گڑھ پر ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جمشید دستی کی نااہلی کی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہوئی تھی، این اے 175 میں پولنگ 10 ستمبر کو ہوگی، امیدوار 25 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 13 اگست کو شائع کی جائے گی، امیدواروں کو انتخابی نشان 16 اگست کو الاٹ کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار پانے کے بعد انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا ریفرنس منظور کر لیا تھا، جمشید دستی کی نااہلی کی 2 درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کی تھیں۔
اس معاملے پر پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کے کیس کا فیصلہ ہائر فورم پر چیلنج کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
طوفان الاقصیٰ کے اثرات
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی طرف
اپریل
حکومت کے مثبت اشارے پر سعودی اپوزیشن کا سرد استقبال
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے داخلی سلامتی کے سربراہ عبدالعزیز الھریرینی نے متنازع
مارچ
صہیونی صحافی کا سید حسن نصر اللہ کے قتل کی کوششوں کے بارے میں نیا انکشاف
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:ایک صہیونی صحافی امیر بوحبوط نے حزب اللہ کے شہید سیکریٹری
جنوری
کورونا پر قابو پانے میں سب سے ناکام ملک
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ امریکہ کی کورونا پر قابو پانے
اگست
لبنانی حکومت کے خلاف نئے امریکی فوجی اور اقتصادی خطرات
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے لبنان کو خبردار
ستمبر
بائیڈن حکومت کا اسرائیل پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر
نومبر
عرب ممالک غزہ کی تعمیر نو میں شامل نہیں ہونا چاہتے
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: بلنکن نے منگل کو کہا کہ عرب ممالک کا کہنا ہے
جنوری
افغان حکومت یقینی بنائے چمن جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں، وزیر اعظم
?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چمن میں افغان
دسمبر