?️
کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں بے امنی پر وفاق سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔ایم کیوایم رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاق سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم رہنما نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ ہما جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں۔ شہر میں ہر طرف خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ لمحہ فکریہ ہے کہ ہم کس طرح کے ماحول میں رہ رہے ہیں۔
علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ایم کیو ایم کا مسئلہ نہیں ہے۔ شرم آنی چاہیئے ان وزیروں کو جو کہتے ہیں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ جو لوگ مرے ہیں ان کے اہلخانہ سے پوچھا جائے ان پر کیا گزر رہی ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ یہ وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔ کیا وہ مزید لاشیں گرنے کا انتظار کررہی ہے پھر سنجیدگی کا مظاہرہ اور مداخلت کرے گی۔ سڑکوں پر احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ کراچی آپریشن میں سب سے زیادہ چیخیں بھی ایم کیوایم کی نکلتی ہیں۔ متحدہ ایسے مطالبات نہ کرے جس سے وہ خود متاثر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس اور رینجرز مل کر ٹارگیٹڈ آپریشن کر رہے ہیں۔ متحدہ کہتی ہے کہ فلاں زبان بولنے والے کرائم کر رہے ہیں جو نفرت کی سیاست کا مظہر ہے۔ کرمنلز کی نہ تو کوئی زبان ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی مذھب یا قومیت ہوتی ہے۔ جرائم پیشہ افراد انسانیت اور امن کے دشمن ہوتے ہیں۔ سندھ حکومت اسٹریٹ کرمنلز کے کیسسز کی پیروی بہتر طریقے سے کر رہی ہے۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ متحدہ کے دوست اسٹریٹ کرائم کے خلاف وفاق کو بلانا چاہتے ہیں۔ ایک طرف متحدہ کہتی ہے کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم مضبوط کیا جائے تاکہ بلدیاتی ادارے مستحکم ہوں دوسری طرف متحدہ وفاق کو کہتی ہے کہ صوبائی معاملات میں مداخلت کرے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی سزا انتخاب لڑنے میں رکاوٹ نہیں
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: گزشتہ جمعرات کو نیویارک کی عدالت نے امریکی صدارتی انتخابات کے
جون
20 سالہ فلسطینی قیدی صہیونی جیل میں شہید
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں: 20 سالہ نابلس کا فلسطینی نوجوان مصعب عدیلی، صیہونی
اپریل
اسرائیل کا جغرافیائی اور اقتصادی محاصرہ؛ایران کی نئی پالیسیوں کا اثر
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:اسرائیل، جیو اکنامک چیلنجز اور خطے میں ایران کی نئی
جولائی
رفح پر صیہونیوں کے ممکنہ حملے کے بارے میں عالمی عدالت کا ردعمل
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے پیر کے روز
فروری
لبنان اور عراق کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان اور عراق
دسمبر
کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو اہم مشاورت کے لیے واپس بلا لیا گیا
?️ 19 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے طرز عمل پر پاکستان کا جوابی وار
جولائی
صہیونی پیادے کا یمن میں داخلہ
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی جاسوسی نیٹ ورک سے وابستہ جونا تھن اسپائر حال
اگست
غزہ کی جنگ جاری رکھنے اور نیتن یاہو پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانے پر اصرار
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی حملوں کے آغاز کو مہینے گزر چکے ہیں،
اگست