?️
کراچی (سچ خبریں) ایف پی سی سی آئی نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں کےالیکٹرک کی فروخت صنعتی شعبے کیلئے تباہ کن ہو گی ، کے الیکٹرک کی فروخت روکی جائے۔یف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار،ترسیل اور تقسیم میں کےالیکٹرک کی اجارہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے مہنگےٹیرف اور شیئرزکی فروخت کیخلاف ایف پی سی سی آئی نے وزیراعظم کوخط لکھا ، جس میں اپیل کی ہے کہ کے الیکٹرک کی فروخت روکی جائے۔ایف پی سی سی آئی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کےالیکٹرک کی فروخت صنعتی شعبے کیلئے تباہ کن ہو گی، کےالیکٹرک کی فروخت سے کراچی ، حب ، دھابیجی کی صنعتوں کو بڑا دھچکا لگے گا، کےالیکٹرک جنریشن پلانٹس ناکارہ اور ڈسٹری بیوشن لاسززیادہ ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ کےالیکٹرک کوپہلے ہی اربوں روپے سرکاری خزانےسےدیے جا چکے ہیں، بنااصلاحات کےالیکٹرک کی فروخت سےقومی خزانےپر بوجھ کم نہیں ہوگا۔ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار،ترسیل اور تقسیم میں کےالیکٹرک کی اجارہ داری ہے، کےالیکٹرک کےصارفین کیلئے بجلی ٹیرف پنجاب کی پانچوں ڈسکوز سے زیادہ ہے، نجکاری کے16سال بعد بھی کےالیکٹرک ترسیل تقسیم لاسز19.5فیصد ہیں۔
خط میں کہا ہے کہ کےالیکٹرک2015تم ٹی اینڈ ڈی لاسز15فیصد تک کم کرنےکی پابند تھی، کےالیکٹرک کی2005میں نجکاری معاہدے میں لاسزمیں کمی کی شرط برقرارہے، حکومتی ڈسکوز کے لاسز کے الیکٹرک کے مقابلے میں کم ہیں جبکہ آئیسکو 8.8، گیپکو9.5، فیسکو 9.6، لیسکو12.4، میپکو 15.7 لاسزپرہیں۔
ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کےناکارہ پاور پلانٹس کی بجلی صارفین،صنعتوں کو مہنگے نرخ پر دی جاتی ہے، ملک بھر میں ناکارہ پلانٹس ختم کیے جارہے ہیں،نیشنل گرڈ میں فاضل بجلی بھی ہے، کےالیکٹرک کومہنگی بجلی کی پیداوار پر 16سال سے اربوں روپے سبسڈی دی جارہی ہے ، واپڈا کی طرح کےالیکٹرک کو جنریشن،ٹرانسمیشن،ڈسٹری بیوشن میں تقسیم نہیں کیاگیا، واپڈا کو ختم کر کے این ٹی ڈی سی،10ڈسکوز،5جینکوز قائم کی گئیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سستی بجلی کراچی کے صارفین اور صنعتوں کا حق ہے، کےالیکٹرک ختم کر کے علیحدہ ڈسٹری نیوشن کمپنی اور الگ آئی پی پی قائم کی جائے اور سی پی پی اے سےکے الیٹرک کی جگہ بننے والی ڈسکو،آئی پی پی میرٹ پر معاہدے کری۔


مشہور خبریں۔
شام میں ترکی کے دو فوجی اڈوں کی تعمیر پر الجولانی اور اردگان کے درمیان بحث
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: روئٹرز نے شام کے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان
فروری
اسٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف کی جانب سے زرتبادلہ کی شرح میں
ستمبر
شمالی شام میں ترکی کا فوجی حملہ / اردوغان کا اس مہم جوئی کا مقصد کیا ہے؟
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: ترک فوج نے چند روز قبل شمالی شام میں نام
مئی
سعودی سفارتخانہ دوبارہ کھولنا تعلقات کی مضبوطی کے لیے ایک اہم قدم ہے: طالبان
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں
دسمبر
کیا ٹرمپ کا دوبارہ ابھرنا دنیا کے لئے مفید ہے؟
?️ 16 نومبر 2025 کیا ٹرمپ کا دوبارہ ابھرنا دنیا کے لئے مفید ہے؟ تجزیہ
نومبر
Hail a Ride Hands-Free: Apple Opens Siri to Outside Developers
?️ 28 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
ن لیگ کی ساری توجہ لاہور پر ہی کیوں؟
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: اس وقت وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی
اگست
ہالوئے کے منامہ سفر کی وجہ کیا ہے؟
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے کل رات اعلان کیا کہ صیہونی حکومت
جون