?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹک ٹاک مواد بنانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اس بات کا انکشاف بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ریونیو کے اجلاس میں کیا گیا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سینیٹر فیصل واڈا نے دعویٰ کیا کہ ایف بی آر ٹک ٹاکرز کی آمدنی پر ٹیکس وصول کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہا ہے اور اس میں سب سے زیادہ ٹیکس پنجاب سے اکٹھا ہونے کا امکان ہے، انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس اتھارٹی کو وہاں سے عمل درآمد کا آغاز کرنا چاہیے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت کمیٹی نے پاکستان ریمٹینسز انیشی ایٹو (پی آر آئی) اور حکومت کی ترسیلاتِ زر سبسڈی پالیسی کا بھی جائزہ لیا، اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ یہ سبسڈی 2020 میں فی ٹرانزیکشن 20 سعودی ریال کے حساب سے شروع کی گئی تھی، 2024 میں اسے بڑھا کر 30 ریال کیا گیا تھا مگر بعد ازاں دوبارہ 20 ریال کر دی گئی۔
فیصل واڈا نے اس فیصلے کو ’اسکینڈل‘ قرار دیا اور الزام لگایا کہ اس اسکیم سے کمرشل بینک ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، انہوں نے باضابطہ انکوائری اور مبینہ طور پر ہڑپ کیے گئے فنڈز کی وصولی کا مطالبہ کیا۔
چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے بھی تشویش کا اظہار کیا کہ پی آر آئی کا مقصد تو سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت دینا تھا مگر اس کے مالی فوائد اصل مستحقین تک نہیں پہنچ رہے، ان کے مطابق یہ رقم بینکوں اور منی ٹرانسفر آپریٹرز ہڑپ کر رہے ہیں۔
انہوں نے ٹرانزیکشن اخراجات میں کمی اور شفافیت بڑھانے کی سفارش کی تاکہ پاکستان میں رقوم وصول کرنے والے صارفین کو اصل فائدہ پہنچ سکے۔
کمیٹی نے وزارتِ خزانہ کو ہدایت دی کہ پچھلے 3 سے 4 برسوں میں سبسڈی کے اخراجات اور واپس لی گئی رقوم کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے اور پی آر آئی فریم ورک کا ازسرِنو جائزہ لے کر اس میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو بلال اظہر کیانی نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کا اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد جائزہ لیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ نظام کو بہتر بنانے اور نفاذ میں موجود خلا کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
ایف بی آر کے سربراہ نے کمیٹی کو بتایا کہ 16 جولائی 2025 کو جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد تاحال نہیں ہو سکا کیونکہ یہ معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر تعلیم نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا
?️ 17 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب نے ٹویٹر پر اپنے
دسمبر
فرانسیسی حکام کا مظاہروں کو دبانے کے لیے انوکھا فیصلہ
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف
جولائی
نواز شریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے، مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں فیصلہ
?️ 1 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف
نومبر
امریکہ کی شکست واضح ہوچکی ہے:عبد المالک الحوثی
?️ 20 اگست 2021سچ خبریں:یمنی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے یوم عاشورہ کے موقع
اگست
ملکی سالمیت میں افواج کلیدی کردار ادا کررہی ہیں: چیف جسٹس
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا
فروری
مفرور افغان پائلٹوں کی یوکرین میں جنگ کے لیے امریکہ میں تربیت
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ایک امریکی فوجی سفارتی ذریعے نے مفرور افغان پائلٹوں کو امریکہ
اگست
علیزے شاہ کا زرنش خان کو تین سال پرانے بیان پر معافی نہ دینے کا اعلان
?️ 17 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے خلاف دیے گئے نامناسب
مارچ
آئنسٹائن کو اسرائیلی صدارت کی پیش کش اور ان کا منطقی انکار
?️ 13 مارچ 2021برلن (سچ خبریں) البرٹ آئنسٹائن کو بیسویں صدی کا سب سے بڑا
مارچ