ایف آئی اے کی کارروائیاں، لیبیا کشتی حادثے کے انسانی اسمگلر سمیت مزید 2 ملزمان گرفتار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کے اسلام آباد زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت اظہر اقبال اور محمد افضال کے نام سے ہوئی ہے، ملزم اظہر اقبال لیبیا کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا، جسے چھاپہ مار کارروائی میں عثمان پورہ گجرات سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم اظہر اقبال سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث نکلا، اس نے شہری کو غیر قانونی طور پر براستہ لیبیا یورپ بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے تھے، لیبیا سے یورپ جانے کے دوران کشتی حادثے میں شہری کی موت واقع ہو گئی تھی۔

ایف آئی اے کی جانب سے دوسری کارروائی میں ملزم محمد افضال کو محلہ امرپورہ، راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، یہ ملزم بھاری رقوم وصول کر کے معصوم شہریوں کو یورپی ممالک، دبئی، اور کینیڈا کے جعلی ویزے فراہم کرنے میں ملوث ہے اور گزشتہ 6 سال سے مطلوب تھا۔

ملزم محمد افضال کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں سال 2019 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم لاہور میں بھی انسانی اسمگلنگ کا منظم نیٹ ورک چلاتا رہا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ویزا فراڈ کر کے روپوش ہو جاتا تھا اور دوسرے شہروں سے آپریٹ کرنے لگتا تھا، دونوں گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایف آئی اے نے اسلام آباد اور پنجاب میں مختلف کارروائیوں کے بعد انسانی اسمگلرز سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

یونان اور لیبیا کشتی حادثوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے وزیر اعظم کے واضح احکامات جاری کیے جانے کے بعد ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز سمیت اپنے محکمے کے افسران کے خلاف بھی کارروائیاں کی ہیں۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن حکومت کا اسرائیل پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر

کابل میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ کابل میں ایک اسکول کے

نیتن یاہو کا رویہ مزید آمرانہ؛ کنیسٹ میں وزیر اعظم کی برطرفی پر پابندی کے قانون کی منظوری

?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی Knesset نے آج صبح سویرے ایک ایسے منصوبے کی منظوری

عراق کی ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران اور

صدر مملکت نے فلسطینی ہم منصب کو خط لکھ کر یکجہتی کا اظہار کیا

?️ 13 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطین کے صدر محمود

نصراللہ کا قتل حزب اللہ کی تحریک کو روک نہیں سکتا

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کی جانب سے الاقصیٰ طوفانی آپریشن شروع کے

اسرائیلی وزیر کا اپنے حامی ممالک سے ایران پر حملے کا مطالبہ 

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: انور قرقاش، متحدہ عرب امارات کے صدر کے ڈپلومیٹک مشیر،

ایران نے امریکیوں کو پریشان کر دیا ہے:برطانوی تجزیہ کار

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:انگلستان کے سیاسی امور کے تجزیہ کار نے ایرانی عوام کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے