?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کے اسلام آباد زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت اظہر اقبال اور محمد افضال کے نام سے ہوئی ہے، ملزم اظہر اقبال لیبیا کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا، جسے چھاپہ مار کارروائی میں عثمان پورہ گجرات سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم اظہر اقبال سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث نکلا، اس نے شہری کو غیر قانونی طور پر براستہ لیبیا یورپ بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے تھے، لیبیا سے یورپ جانے کے دوران کشتی حادثے میں شہری کی موت واقع ہو گئی تھی۔
ایف آئی اے کی جانب سے دوسری کارروائی میں ملزم محمد افضال کو محلہ امرپورہ، راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، یہ ملزم بھاری رقوم وصول کر کے معصوم شہریوں کو یورپی ممالک، دبئی، اور کینیڈا کے جعلی ویزے فراہم کرنے میں ملوث ہے اور گزشتہ 6 سال سے مطلوب تھا۔
ملزم محمد افضال کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں سال 2019 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم لاہور میں بھی انسانی اسمگلنگ کا منظم نیٹ ورک چلاتا رہا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ویزا فراڈ کر کے روپوش ہو جاتا تھا اور دوسرے شہروں سے آپریٹ کرنے لگتا تھا، دونوں گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایف آئی اے نے اسلام آباد اور پنجاب میں مختلف کارروائیوں کے بعد انسانی اسمگلرز سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
یونان اور لیبیا کشتی حادثوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے وزیر اعظم کے واضح احکامات جاری کیے جانے کے بعد ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز سمیت اپنے محکمے کے افسران کے خلاف بھی کارروائیاں کی ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی طاقت اور بیجنگ واشنگٹن تعلقات پر اس کے اثر
?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ریپبلکنز کے لیے نیا سال اس ملک کے
جنوری
انتخابات کے دوسرے دور میں ایرانیوں کی شرکت میں اضافہ
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹوں کی گنتی کے
جولائی
پاکستان کی معیشت میں ایک بڑی کامیابی آئی ٹی کے شعبے میں نظر آرہی ہے
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے
نومبر
غزہ کو مکمل تباہ کرنے کا منصوبہ ایک سال سے زیادہ وقت لے گا:اسرائیلی اخبار
?️ 24 اگست 2025 غزہ کو مکمل تباہ کرنے کا منصوبہ ایک سال سے زیادہ وقت
اگست
الاقصیٰ طوفان صہیونیوں کے خلاف ایک اہم جنگی موڑ
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی برسی پر ردعمل کے بعد فلسطینی مزاحمتی
اکتوبر
کویت کے 83 سالہ امیر کی پارلیمنٹ کے خلاف غیر معمولی کارروائی
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: امیر کویت نے ایک غیر معمولی اقدام میں اس ملک
مئی
برکس ممبران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: روس کے شہر نزنی نووگوروڈ میں پہلے دن کے اختتام پر
جون
صہیونی سیاحوں کی بس حادثے کا شکار؛ 1 ہلاک ، 31 زخمی
?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:جنوبی کوریا میں صیہونی حکومت کے سیاحوں کو لے جانے والی
اپریل