?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کرپشن، رشوت اور دھوکا دہی میں ملوث ہونے کا الزام میں 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں ایک سرکاری افسر بھی شامل ہے۔
ڈان اخبار کی شائع رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ایف جی ای ایچ ایف میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر تعینات تھا، جب کہ دیگر ملزمان کرپشن اور فراڈ کے ذریعے حاصل کردہ فنڈز سے مستفید ہونے والے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جعلسازی اور فراڈ کیا، وہ جی-14 کے موضع تھلہ سیداں کے ذیلی سیکٹرز میں تعمیر شدہ ہاؤسنگ پراجیکٹس کے ضمنی ایوارڈ میں کرپشن اور جعلسازی میں ملوث تھے۔
ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پانچ تعمیر شدہ پراجیکٹس میں نجی افراد کو اصل مالکان کے ساتھ شریک مالک ظاہر کیا اور ان نجی افراد نے جھوٹی معلومات کی بنیاد پر فنڈز حاصل کیے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کہا کہ یہ جعلسازی سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے کی گئی، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا جس پر ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دریں اثنا، ایف آئی اے کے 4 سب انسپکٹرز اور ایک ایل ڈی سی کو ناقص تفتیش اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
5 اہلکاروں کی برطرفی ’آرڈرلی روم‘ کے دوران عمل میں آئی جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفاقت مختار راجہ نے کی۔
ترجمان نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے ان اہلکاروں کے خلاف محکماتی کارروائیوں کی سماعت کی جو بدنیتی، ناقص تفتیش اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی میں ملوث تھے، برطرف اہلکار اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور زونز میں تعینات تھے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ادارے میں غفلت، لاپرواہی اور ناقص تفتیش کے مرتکب اہلکاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، اور کرپشن، بدعنوانی اور غفلت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
22لاکھ سے زائد کشمیری نوجوان بے روزگار،11 فیصد منشیات کی لت میں مبتلا
?️ 21 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
مئی
امارات کے کرائے کے فوجیوں کی حضرموت اور المہرہ سے انخلاء کی مخالفت
?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: امارات سے وابستہ جنوبی یمن کی عبوری کونسل نے واضح کردیا
دنیا کے سب سے زیادہ فوجی اخراجات کرنے والے ممالک
?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:2020 میں دنیا کے فوجی اخراجات تقریبا 1.981 ٹریلین ڈالر تھےجن
ستمبر
مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے چین کا مشورہ
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ شب مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی
دسمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس، ایف آئی اے کو نوٹس جاری
?️ 16 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل
ستمبر
فلسطین کے سلسلہ میں ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوگا:سعودی عرب
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے اعلان کیا کہ اسرائیل سمیت تمام فضائی کمپنیوں
جولائی
آپریشن بنیان مرصوص مکمل؛ 22 اپریل سے 10 مئی کی صورتحال معرکہ حق قرار
?️ 12 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان نے 22 اپریل سے 10 مئی کی صورتحال
مئی
ایران نے اسرائیلی بحری اڈے کو تباہ کرنے کے لیے آپریشن کی نقل تیار کی
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: اپنی حالیہ مشق کے دوران ایران نے ایلات
جنوری