ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےساتھ اسٹاف سطح معاہدے کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بھی پاکستان کی مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

میڈیا کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اے ڈی بی کےکنٹری ڈائریکٹر کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی ہے, ملاقات میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی.

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، ماحولیاتی تبدیلیوں کےاثرات سے نمٹنے کے پروگرام کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کنٹری ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف سطح معاہدہ طے پانے پر وزیر خزانہ کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پرپیشرفت سے مارکیٹ میں پاکستان کا مثبت پیغام گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ آخری جائزہ مذاکرات کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا تھا۔

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان آخری جائزہ مذاکرات کامیاب ہوگئے، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں مذاکرات کی کامیابی کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان کے لیے قرض کی آخری قسط کی مد میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر جاری ہونے کی راہ ہموار ہوگئی، پاکستان کو 2 اقساط کی مد میں آئی ایم ایف سےایک ارب 90 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

 شام کے عبوری آئین پر الجولانی کے دستخط  

🗓️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:شام کے متنازعہ رہنما ابو محمد الجولانی نے نیا آئینی

ملک میں عید فطر منائی جا رہی ہے

🗓️ 13 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں عیدالفطر کورونا وائرس کے باعث

امریکہ کے ہاتھوں شامی گندم کی چوری

🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں:شام میں قابض امریکی افواج نے اس ملک کے شمال مشرقی

برطانیہ والوں کو ملکہ کی تصویر بادلوں میں نظر آئی!!!

🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک انبرطانوی اخبار نے اس ملک کی ملکہ کی موت کو

پنجاب میں تعلیمی نصاب کو مختصر کیا جائے گا

🗓️ 20 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں)  اطلاعات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ

حزب اللہ نے 7 اکتوبر سے صیہونیوں کو کتنا نقصان پہنچایا ہے؟

🗓️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ 7

قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے

🗓️ 11 مئی 2024لاہور:(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ

یوکرین جنگ میں کون ممنوعہ بم استعمال کر رہا ہے؟ ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے یوکرین کی فوج کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے