?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان میں ان کی حکومت پہلی مرتبہ ایسے انتخابات کروائے گی جس کے نتائج سب قبول کرلیں گے۔انتخابات کی شفافیت کا واحد ٹیکنالوجی کا استعمال ہے اور اس کے استعمال کے نتیجہ میں ہم غیرقانونی تمام کاموں سے بچیں گے۔
اسلام آباد میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ہیڈکوراٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 33 لاکھ افغان پناہ گزین موجود ہیں لیکن ان کے علاوہ بھی بہت سے ایسے لوگ ہیں جو غیر رجسٹرڈ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن کے پاس کوئی شناخت نہ ہو وہ نان سیٹیزن بن جاتے ہیں، نادر جو ایلین رجسٹریشن کارڈز جاری کررہا ہے اس کی وجہ سے وہ مرکزی دھارے میں آجائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کارڈ کی مدد سے وہ کاروبار کرسکیں گے، بینکوں میں پیسے رکھواسکیں گے اور معیشت کا حصہ بن جائیں گے اور غیر قانونی کاموں سے بچیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جو فراڈ معاشرے میں اور انتخابات میں ہوتا ہے اس سب کا حل ٹیکنالوجی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیٹا اور ٹیکنالوجی دونوں کےا ستعمال سے ہم پہلی مرتبہ پاکستان میں ایسا الیکشن کروائیں گے جس کے نتائج سب قبول کرلیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کی وجہ یہ ہوگی کہ ٹیکنالوجی کو ڈیٹا سے منسلک کردیں گے اور ٹھپے لگانا، بیلٹ باکس بھرنا، ایک ایک گھر سے 100، 100 جعلی ووٹس رجسٹرڈ کرانے جیسے تمام کام ختم ہوجائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جیسے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشینز آجائیں گی اس کے ساتھ نادرا کا ڈیٹا ٹیلی کر کے ہم بالکل اکیسیوں صدی کا الیکشن کروائیں گے۔


مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کے ویٹو ہونے پر حماس کا ردعمل
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ سلامتی کونسل
مارچ
یمنی فوج کے بن گوریون ہوائی اڈے پر جوابی حملے
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے
دسمبر
اسرائیل کی موجودہ صورتحال؛ شاباک کے سابق سربراہ کی زبانی
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: شین بٹ یا شاباک کے نام سے مشہور صیہونی حکومت
مئی
عراق میں داعش کے دو اہم کمانڈر ہلاک
?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:عراقی مسلح افواج کے ترجمان نے عراقی فورسز کے ایک آپریشن
مئی
سعودی عرب کی ترکی کے خلاف فٹ بال کی شکایت
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:ریاض میں ترکی کے دو مشہور فٹ بال کلبوں فینرباہسے اور
جنوری
لاہور: جوہرٹاؤن میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیارکر لی گئی
?️ 23 جون 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے ایک گھر میں دھماکے
جون
یمن کی سرزمین پر خفیہ سودے اور کھلے تصادم، تقسیم کا خطرہ گہرا ہوتا جا رہا ہے
?️ 14 دسمبر 2025 یمن کی سرزمین پر خفیہ سودے اور کھلے تصادم، تقسیم کا
دسمبر
جارجیا میں احتجاجی مظاہرے کی وجہ کیا ہے؟
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: جارجیا کی غیر سرکاری تنظیم کے سربراہ نانا کاکبادزے جو
دسمبر