ایران کیخلاف بات کرنے والا اسرائیل اور امریکا کا ایجنٹ ہے۔ حافظ نعیم الرحمان

امریکی جنگ کے پاکستان پر اثرات؛ امیر جماعت اسلامی کی زبانی

?️

کراچی (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف بات کرنے والا دراصل اسرائیل اور امریکا کا ایجنٹ ہے اور پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باوجود حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے، پیٹرول کا وافر سٹاک موجود ہونے کے باوجود قیمت میں 55 روپے اضافہ کیا گیا جس سے عام شہری شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سے ماہانہ تقریباً 50 ارب روپے پیٹرول لیوی کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ مڈل کلاس پہلے ہی مہنگائی، بجلی کے بلوں اور مختلف ٹیکسز کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، حکومت کی اپنی رپورٹس کے مطابق ایف بی آر بھی زیادہ تر ٹیکس مڈل کلاس سے وصول کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی شوگر ملز چلانے والے ٹیکس چوری کرتے ہیں جبکہ حکومت عام شہریوں پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، خطے کی کشیدہ صورتحال کے باوجود حکومت اپنی آزمائش بنا رہی ہے، پی آئی اے کو 10 ارب روپے میں فروخت کر دیا گیا جبکہ مریم نواز کے لیے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا گیا، کسی بھی سرکاری افسر کی گاڑی 1300 سی سی سے بڑی نہیں ہونی چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کہنا تھا کہ تین سال میں 400 کروڑ روپے خرچ کر کے صرف دو پتلی گلیاں بنائی گئیں جبکہ 15 سال گزرنے کے باوجود کے فور منصوبہ مکمل نہیں کیا گیا۔

علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے بعد ترکی اور پاکستان بھی اسرائیل کے ریڈار پر ہیں، ایران پیچھے نہیں ہٹے گا اور اگر ایسا ہوا تو اسرائیل کا دباؤ پاکستان تک پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کے بیان پر قوم سے معافی مانگیں، حکومت کو پیس آف بورڈ سے باہر آ کر واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی اسرائیل کی مذمت تو کرتی ہیں مگر امریکا اور اسرائیل کا نام لینے سے گریز کرتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب میں آزادی اظہار رائے کے 4 قیدیوں کو سزائے موت کا حکم

?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:سعودی اپوزیشن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی حکام نے

حزب اللہ کی میڈیا حکمت عملی؛ عالمی سطح پر ایک مؤثر میدان جنگ

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی مجاہد محمد عفیف کی شہادت، مزاحمتی میڈیا کی تاریخ میں

غزہ کے رہائشی علاقوں پر فضائی اور توپخانے کے حملوں کی لہر

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: جہاں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے زمینی اور

جان ایف کینڈی کا قتل؛ کیا ٹرمپ 60 سال بعد حقیقت سے پردہ اٹھائیں گے؟

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے 35ویں صدر جان ایف کینڈی کا قتل، جو 60

ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، انٹربینک میں روپیہ کی قدر میں بہتری

?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی

بھارتی فوج نے شہید حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کے گھر کا محاصرہ کرلیا

?️ 8 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقے

صہیونیوں نے غزہ کی تاریخی یادگاروں کے ساتھ کیا کیا ؟

?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں آثار قدیمہ، مذہبی یادگاریں اور سیاحتی

بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کو اپنی شرائط پر قائل کر لیا: وزیر اعظم

?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے