?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران پر رات گئے اسرائیلی حملوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایران میں موجود پاکستانی زائرین اور شہریوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت خارجہ میں کرائسسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ پاکستانی زائرین کی ایران میں حفاظت اور ملک واپسی کے لیے تمام وسائل بروئےکار لاتے ہوئے ہنگامی اقدمات اٹھائے جائیں، صورتحال معمول پر آنے تک دفتر خارجہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ الرٹ رہے گا۔
دفترخارجہ کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایران میں موجود پاکستان شہریوں اور زائرین کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے نے شہریوں کے لیے ہاٹ لائن نمبر بھی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات گئے اسرائیل نے ایران پر بڑا حملہ کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے تھے، اسرائیل نے حملے میں ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری شہید اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا کہ اسرائیلی حکومت نے ایران پر رات کے وقت کیے گئے حملوں سے اپنی تلخ اور تکلیف دہ تقدیر رقم کر دی ہے۔


مشہور خبریں۔
محسن عزیز کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
فروری
ادارے میں ’نیوٹریلٹی‘ کے آثار نظر نہیں آرہے، اسد عمر
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر
جنوری
سوڈان میں لاکھوں لوگ آگ بگولہ
?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: طارق ابو شوریٰ العالم کے نامہ نگار نے مزید اطلاع
نومبر
برازیلی صدر کے صیہونی مخالف بیان پر نیتن یاہو کا ردعمل
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی پر اس حکومت
فروری
شہید العروری کے قتل پر حزب اللہ کا ردعمل
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حماس کے سیاسی
جنوری
عدالتی احکامات کی نافرمانی پر ٹرمپ کو وارننگ
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: لوزیانا کے ریپبلکن سینیٹر جان کینیڈی نے کہا کہ وہ
اپریل
ضلع خیبر میں پاک فوج کا آپریشن، اہم دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید
?️ 8 نومبر 2022ضلع خیبر: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں
نومبر
وزیرستان میں متحرک دہشت گرد گروپ نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا
?️ 2 اکتوبر 2021بلوچستان (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں متحرک
اکتوبر