?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان آرمی نے کہا ہے کہ ایران میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے دہشت گردوں کے زیر استعمال ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران پاکستان نے راکٹ، ڈرونز اور دیگر ہتھیاروں کا ذمہ داری سے استعمال کیا اور بے گناہ جانوں کے نقصان سے بچاؤ کے لیے مکمل احتیاط کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کےٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آپریشن کو مرگ برسرمچار کانام دیا گیا۔
ترجمان پاک نے کہا کہ کارروائی میں بلوچستان لبریشن آرمی، لبریشن فرنٹ نامی دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا، یہ آپریشن انٹیلیجنس بنیاد پر کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ نشانہ بنائے گئے ٹھکانے استعمال کرنے والے دہشت گردوں میں بد نام زمانہ دوستا عرف چیئرمین، بجر عرف سوغات، ساحل عرف شفق، اصغر عرف بشام اور وزیر عرف وزی سمیت دیگر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ دہشت گرد پاکستان میں حالیہ حملوں کے ذمہ دار ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر آج علی الصبح ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے تھے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’پاکستان نے جمعرات کی صبح ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں انتہائی مربوط اور مخصوص اہداف کے خلاف مہارت سے فوجی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، ’مرگ بر سرمچار ’ کے نام سے خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔


مشہور خبریں۔
پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کے بعد پہلی فلائٹ 10 جنوری کو روانہ ہوگی
?️ 7 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں
دسمبر
بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
?️ 13 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی
اسرائیلی نیتن یاہو سے تھک چکے ہیں
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی رہائی میں توسیع کے حوالے
دسمبر
این سی او سی نے ایس او پیزپر سخت عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کر دیں
?️ 9 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے،کورونا کیسز
اگست
بھارت مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے ،حریت کانفرنس
?️ 24 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت
نومبر
زیر التوا نیب کیسز ایف آئی اے کو بھیج سکتے ہیں، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی
?️ 31 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور
مئی
کیا اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کی غلطی کرے گا؟ بائیڈن کا کیا کہنا ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب ابھی
اکتوبر
ایمن خان کا جنت مرزا کو اہم مشورہ
?️ 12 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے
جنوری